Chitral Times

May 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چترال کے ملازمین تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث گزشتہ ایک مہینے سے احتجاج پر ، میونسپل سروسز معطل، چترال شہر دوبارہ گندگی کے ڈھیر میں تبدیل،

Posted on
شیئر کریں:

تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چترال کے ملازمین تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث گزشتہ ایک مہینے سے احتجاج پر ، میونسپل سروسز معطل، چترال شہر دوبارہ گندگی کے ڈھیر میں تبدیل، مختلف مقامات پر گندگی اور کوڑاکرکٹ کے باعث راہ گیروں کا گزرنا بھی مشکل ہوگیا

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز) تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن ( ٹی ایم اے ) آفس لووئیر چترال کے آل ایمپلائیز کا گزشتہ سا ل سےتنخواہوں کی عدم ادائیگی اور فائر روڈ الاونسز نہ ملنے کی وجہ سے گزشتہ 28 دنوں سے ٹی ایم او کے دفتر جغور میں احتجاج  جاری ہے- ملازمین ڈیوٹی چھوڑکر ٹی ایم اے افس کے سامنے احتجاج پر بیٹھے ہوئے ہیں۔پانچ مہینوں سے تنخواہوں سے محروم ہونے کی وجہ سے  ٹی ایم اے ملازمین خصوصا لیبر طبقہ کے گھر کے چولھے بند ہیں، جس کے باعث وہ انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، ٹی ایم اے اسٹاف کی ہڑتال کے باعث  چترال شہر میں تمام میونسپل سروسز بھی بند ہیں، ملازمین کا کہنا ہے جب تک ہمارے مطالبات منظور نہ ہو جاتے تب تک احتجاج جاری رہے گی۔ ان کا مذید کہنا ہے کہ 2022-23کے فائر ووڈ الاونس بھی ابھی تک نہیں ملے ہیں۔ ٹی ایم اے اہلکاروں کی ہڑتال کے باعث چترال شہر کے مختلف مقامات پر گندی کے ڈھیر جمع ہونے کے ساتھ چترال بازار کے مختلف انٹری پوائنٹ پر کوڑا کرکٹ اور غلاظت کی بدبو سے عام راہگیروں کا گزرنا بھی انتہائی مشکل ہوگیا ہے۔ چترال کے مختلف مکاتب فکر نے اس بات پر انتہائی افسوس اور تشویش کا اظہار کیا کہ گزشتہ سال بھی تنخواہوں کی عدم ادائِیگی پر ٹی ایم اے ملازمین ایک مہینے سے زیادہ عرصے ہڑتال پر رہے ، اور وہ سلسلہ دوبارہ شروع کردیا گیا ہے جوکہ افسوسناک ہے جبکہ یہی وہ ادارہ ہے جو چترال شہر کی صفائِی ستھرائی اور گھر گھر پانی پہنچانے تک کا انتظام کرتاہے، مگر بدقسمتی سے ان کو تنخواہیں ٹائم پر نہیں ملتے، صوبائی حکومت کی طرف سے ان غریب اہلکاروں کا استحصال افسوسناک ہے۔ انھوں نے صوبائی حکومت خصوصا نگران وزیراعلیِ سے ٹی ایم اے ملازمین کی تنخواہیں جلد ریلیز کرکے میونسپل سروسز دوبارہ شروع کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

chitraltimes chitral town municipal services suspended tma garbages kolakircket chitraltimes TMA chitral staff strike 2 chitraltimes TMA chitral staff strike

chitraltimes chitral town municipal services suspended tma garbages kolakircket ataliq bridge


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
84465