Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

فرنٹیئر کورپبلک سکول اینڈ کالج چترال میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات

Posted on
شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز) فرنٹیئر کور پبلک سکول اینڈ کالج(FCPS) چترال میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں پلے گروپ سے لیکر کلاس ہشتم تک کے تمام پوزیشن ہولڈرز طلبہ میں انعامات تقسیم کئے گئے.چیئرمین ایف سی پی ایس اینڈ کالج کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل معین الدین اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

تقریب میں سکول کے بچوں نے حمد باری تعالیٰ ،نعت شریف،ملی نغمے اور انگریزی اور اردو میں تقاریراور خاکے پیش کئے۔ساتھ ساتھ بچوں نے وطن سے محبت کا اظہار ٹپلو کی شکل میں کیا۔
تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی کرنل معین الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی تعلیم وتربیت میں اساتذہ کے ساتھ ساتھ والدین اور معاشرے کے دیگر افراد کا بھی بڑا ہاتھ ہے۔اُنہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے قوم کے نونہالوں کی درست سمت پر رہنمائی کریں اور آگے جاکر یہی بچے ملک وقوم کابھاگ دوڑ سنبھالیں گے۔
تقریب میں مہمان خصوصی کرنل معین الدین اور دیگر معزز مہمانان نے پوزیشن ہولڈرز طلبہ اور تقریب میں مختلف شعبوں میں حصہ لینے والے بچوں میں انعامات تقیسم کیے۔
اس کے علاوہ سکول میں Annual Carnivalکا بھی اہتمام کیا گیا جس میں مختلف کھانوں کے اسٹالز کے علاوہ بچوں کی دلچسپی کے لیے کھیلوں اور گھڑ سواری کا بھی اہتمام کیا گیا۔
fcps chitral annual prize distribution 1

fcps chitral annual prize distribution 3

fcps chitral annual prize distribution 2

fcps chitral annual program2

fcps chitral annual prize distribution 5

fcps sport

 


شیئر کریں: