Chitral Times

May 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاکستان راہ حق پارٹی کے نامزد امیدوار مولانا افتخار حسین صدیقی نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے امیدوار شہزادہ خالد پرویز کے حق میں دستبردارہوگئے،

شیئر کریں:

پاکستان راہ حق پارٹی کے نامزد امیدوار مولانا افتخار حسین صدیقی نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے امیدوار شہزادہ خالد پرویز کے حق میں دستبردارہوگئے،

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) پاکستان راہ حق پارٹی کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 2لویر چترال مولانا افتخار حسین صدیقی نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین (پی ٹی آئی پی) کے امیدوار شہزادہ خالد پرویز کے حق میں دستبردارہونے کا اعلان کرتے ہوئے ان کے حق میں بھر پور انتخابی مہم چلاکر ان کی کامیابی کا راستہ ہموارکرنے کا اعلان کردیا۔ منگل کے روز چترال پریس کلب میں شہزادہ خالد پرویز اور پاکستان راہ حق پارٹی کے ضلعی صدر مولاناسراج الدین قریشی اور دیگر رہنماؤں مولانا جاوید اورکارکنوں کی معیت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان راہ حق پارٹی نے ہمیشہ اسلامی اقدار اور ناموس صحابہ کو سامنے رکھ کر سیاست کی ہے اور شہزادہ پرویز کی حمایت اور ان کے حق میں الیکشن سے دستبرداری بھی اس کی بنیادی وجہ ہے جس کے ساتھ اس سلسلے میں تفصیلات طے پاگئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان راہ حق پارٹی کا چترال میں ایک سیاسی شناخت اور وجود ہے اور اس حیثیت کوشہزادہ خالد پرویز کے حق میں استعمال کرنے کا فیصلہ کی گیا ہے جوکہ ایک مذہبی گھرانے سے تعلق رکھتا ہے اور ان کا خاندان چترال کی سیاست میں اسلامی اقدار کو پیش نظر رکھتے ہوئے ایک شریفانہ کردار ادا کیا ہے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں شہزادہ خالد پرویز نے کہاکہ بحیثیت مسلمان وہ اسلامی اقدار اور ناموس صحابہ کے لئے ہرممکن کوشش کرنے کو اپنے لئے سعادت سمجھتے ہیں اور پاکستان راہ حق پارٹی نے انہیں اس لئے اہل سمجھ کر ان کی حمایت کردی ہے جس کے لئے وہ ان کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان دنوں بعض امیدوار دوسروں کے حق میں اپنے مفادات کی خاطر دستبردار ہورہے ہیں جوکہ شرمناک بات ہے لیکن پاکستان راہ حق پارٹی صرف اور صرف اسلامی اقدار کی خاطر ان پر اعتماد کیا ہے۔

،اس سے قبل  پی ٹی آئی پی پی ایم ایل این اور راہ حق پارٹی کا مشترکہ الیکشن آفس کا افتتاح کیا گیا ، جس میں تینوں پاڑتیوں کے عمائدین موجود تھے اورسب ملکر الیکشن مہم چلانے اور امیدواروں کو کامیاب کرنے کی بھرپور کوشش کا اعادہ کیا۔

chitraltimes ptip and rahe haq party press confrence

chitraltimes rahe haq and ptip office opened chitraltimes rahe haq and ptip office opened chitral city


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
84438