Chitral Times

May 21, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا صحت کارڈ اسکیم کے تحت مفت علاج معالجے کی بندش کا نوٹس، متعلقہ حکام کو ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ہدایت 

شیئر کریں:

نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا صحت کارڈ اسکیم کے تحت مفت علاج معالجے کی بندش کا نوٹس، متعلقہ حکام کو ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ہدایت

پشاور ( چترال ٹایمزرپورٹ ) نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے صحت کارڈ اسکیم کے تحت مفت علاج معالجے کی بندش کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ صحت کارڈ اسکیم کے تحت علاج معالجے کی بحالی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں اور اس سلسلے میں اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کو بقایا جات کی فوری ادائیگی کا انتظام کیا جائے۔ وزیر اعلی کی ہدایت پر متعلقہ حکام نے اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی حکام سے فوری رابطہ کرکے ایک ہفتے کے اندر بقایا جات ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی نے پینل پر موجود ہسپتالوں کو صحت کارڈ اسکیم کے تحت مفت علاج معالجے کی سہولیات فوری طور پر بحال کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ اس سلسلے میں اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی نے صحت کارڈ اسکیم کے حکام کو تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
78213