Chitral Times

May 21, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

 جشن شندور انتہائی منظم، خوبصورت، رنگارنگ اور کامیاب طریقے سے اپنے اختیتام کو پہنچا- ضلعی انتظامیہ

شیئر کریں:

 جشن شندور انتہائی منظم، خوبصورت ، رنگارنگ اور کامیاب طریقے سے اپنے اختیتام کو پہنچا – ضلعی انتظامیہ چترال اپر
جشن شندور میں تیاریوں اور سہولیات پر ایک نظر۔

1. ٹینٹ ویلج کا قیام۔
ضلعی انتظامیہ اپر چترال اور محکمہ کلچر اینڈ ٹورزم اتھارٹی کے باہمی کوششوں سے قومی اور بین الاقوامی سیاحوں کے رہنے کے لئے ضلعی انتظامیہ بلاک میں ٹینٹ ویلج قائم کرتا ہے۔ جہان ہزاروں کی تعداد میں قومی اور بین الاقوامی سیاح ٹھہرتے ہیں اور 3 دن مسلسل پولو میچز سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ اس طرح پولو پلیرز کے لئے الگ ٹینٹ ویلج قائم کی جاتی ہے جہان پولو پلیرز ایک ہفتے سے ذیادہ قیام کرتے ہیں۔

2. طعام و قیام کا بندوبست۔
ضلعی انتظامیہ اپر چترال اور محکمہ کلچر اینڈ ٹورزم اتھارٹی کے باہمی تعاون سے سینکٹروں کی تعداد میں سیاحوں ، مہمانوں، پولو پلیرز اور ڈیوٹی سٹاف کے لئے کھانے کا بندوبست کیا ۔

3. ٹوائلٹ/واش روم کا انتظام۔
ضلعی انتظامیہ اپر چترال اور CTA کی باہمی تعاون سے سیاحوں، جی،بی سکاؤٹس، چترال پولیس، افیسرز، پولو پلیرز، عام پبلک اور ڈیوٹی سرانجام دینے والے سٹاف ممبرز کے لئے ٹوائلٹ/واش رومز کا بندوبست کرتا ہے۔ اس سال تقریباً 114 کی تعداد میں واش رومز تیار کئے گئے تھے۔
مذید بران ضلعی انتظامیہ اپر چترال نے مقامی لوگوں کے گرمائی گھروں کے لئے واش روم تعمیر کئے۔

4. پولو پلیرز کے لئے گھوڑوں کے لئے استبل کی تعمیر۔
ہر سال ضلعی انتظامیہ اپر چترال اور CTA والے پولو پلیرز کے لئے استبل تعمیر کرتے ہیں جہاں پولو پلیرز اپنے گھوڑوں کو چارا وغیرہ کھلاتے ہیں ۔

5. پولو پلیرز کے لئے اعزازیہ۔
گزشتہ سالوں کی طرح ضلعی انتظامیہ اپر چترال اور محکمہ سی،ٹی،اے جشن شندور میں حصہ لینے والے کھیلاڑیوں کے لئے خطیر اعزازیہ دیتا ہے۔ یہ اعزازیہ جشن شندور میں حصہ لینے والے تمام کھیلاڑیوں بشمول reserve کھیلاڑیوں کو بلاتفریق دی جاتی ہے۔

5. جشن شندور کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے سیکورٹی کا کردار۔
چونکہ ہر سال جشن شندور کے موقع پر پولو میچز سے لطف اندوز ہونے کے لئے 25سے 30 ہزار کی تعداد میں قومی اور بین الاقوامی سیاح اتے ہیں۔ اس موقع پر امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے سیکورٹی ایجنسیوں کے ہزاروں کی تعداد میں سیکیورٹی اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں۔ چترال ایک پرامن علاقہ یے اور اس میں امن کو برقرار رکھنے کے لئے سیکورٹی اہلکار بھرپور انداز میں اپنے فرائض منصبی انجام دیتے ہیں۔ کیونکہ اس طرح کے بڑے ہجوم میں دشمن کو اپنے مزموم عزائم حاصل کرنے کا موقع مل جاتا ہے۔ لہذا اس موقع پر سیکورٹی اہلکاروں کی کاوش قابل تحسین ہے۔

6. میوزیکل شو اور پیراگلائڈنگ وغیرہ کا اہتمام۔
جشن شندور کو رنگارنگ بنانے کے لئے ہر سال لوکل میوزیکل شو کا بندوبست کیا جاتا ہے اور میچ کے دوران پیراٹروپ حضرات اپنے اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہیں۔ مذید بران لوکل فن کاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء نے پرفارم کئے۔

7. مقامی لوگوں کے حقوق کو ملحوظ خاطر رکھنا۔جشن شندور کے اغاز سے پہلے مقامی لوگوں کے ساتھ جرگہ اور میٹنگز وغیرہ کا اہتمام کی جاتی یے جہان مقامی لوگوں کے تحفظات سے اگاہی حاصل کرکے ان کو دور کرنے کے لئے بھرپور کوشش کی جاتی ہے۔
ضلعی انتظامیہ اپر چترال نے مقامی لوگوں کے ایماء پر اس سال لاسپور کے دو ٹیموں کو ایونٹ میں شامل کئے۔

8. روڈ کی تعمیر وصفائی اور پل کا بندوبست کرنا۔

جشن شندور سے پہلے NHA کے زریعے چترال سے شندور تک روڈ کی صفائی کی جاتی ہے اور افات کے ممکنہ جگہوں میں suspension bridges تعمیر کی جاتی ہے۔ اس سال کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ، چترال ٹاسک فورس، این،ایچ،اے اور دوسرے متعلقہ اداروں کے تعاون سے شائداس اور ہرچین نالے میں پل تعمیر کئے تھے۔ جس کی وجہ سے سیاحوں کے لئے کوئی مشکلات درپیش نہیں ہوئے۔

مختصراً جشن شندور نہ صرف ہمارے علاقے کی بھرپور عکاسی کرتی ہے بلکہ اس کی وجہ سے ہمارے ثقافت اور eco tourism کو اجاگر کرنا کا موقع ملتا یے۔ اس ایونٹ کو بھرپور انداز میں منانے میں مقامی لوگ، پولو پلیرز ، ضلعی انتظامیہ ، CTA، پولیس,لائن ڈیپارٹمنٹس، چترال ٹاسک فورس اور چترال لیویز کی بھرپور معاونت شامل حال ہوتی ہے۔

ضلعی انتظامیہ اپر چترال حالیہ جشن کے کامیاب انعقاد پر مقامی لوگوں ، پولو پلیرز، محکمہ ہیلتھ، محکمہ ایجوکیشن،محکمہ لائیو سٹاک، محکمہ پبلک ہیلتھ، محکمہ ٹی،ایم،اے، محکمہ ریسکیو 1122, محکمہ سول ڈیفنس، محکمہ سی،اینڈ،ڈبلیو، محکمہ این،ایچ،اے حتیٰ کہ ہر سٹیک ہولڈرز کو حراج تحسین پیش کرتی ہے شکریہ ادا کرتی ہے۔ اور مستقبل میں بھی اس طرح کے بھرپور تعاون کا متقاضی ہے ۔(چترال ٹایمز)

chitraltimes shandur festival arrangement upper chitral admn 5 chitraltimes shandur festival arrangement upper chitral admn 4 chitraltimes shandur festival arrangement upper chitral admn 3 chitraltimes shandur festival arrangement upper chitral admn 2 1 chitraltimes shandur festival arrangement upper chitral admn 1 chitraltimes shandur festival arrangement upper chitral admn 21 chitraltimes shandur festival arrangement upper chitral admn 20 chitraltimes shandur festival arrangement upper chitral admn 19 chitraltimes shandur festival arrangement upper chitral admn 17 chitraltimes shandur festival arrangement upper chitral admn 15 chitraltimes shandur festival arrangement upper chitral admn 14 chitraltimes shandur festival arrangement upper chitral admn 13 chitraltimes shandur festival arrangement upper chitral admn 12 chitraltimes shandur festival arrangement upper chitral admn 11 chitraltimes shandur festival arrangement upper chitral admn 10 chitraltimes shandur festival arrangement upper chitral admn 9 chitraltimes shandur festival arrangement upper chitral admn 8 chitraltimes shandur festival arrangement upper chitral admn 7 chitraltimes shandur festival arrangement upper chitral admn 6


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
76717