
چترال ایون کالاش ویلیز روڈ کی تعمیر ایون سے عملی طور پر شروع، رکاوٹوں کو ہٹایا جارہاہے، رہایشی مکانات منہدم کئے جارہے ہیں
چترال ایون کالاش ویلیز روڈ کی تعمیر ایون سے عملی طور پر شروع، رکاوٹوں کو ہٹایا جارہاہے، رہایشی مکانات منہدم کئے جارہے ہیں
چترال (نمایندہ چترال ٹایمز ) چترال ایون کالاش ویلیز روڈ کی تعمیر کا کام انتہائی تیزی سے جاری ہے۔ اور ایون سنٹر سے گزرنے والی این ایچ اے روڈپر باقاعدہ کام ہو رہا ہے۔ کافی عرصے سے تاخیر کے شکار روڈ پر عملی طور پر کام شروع ہونے سے لوگوں میں خو شی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ روڈ پر سے درخت اور دیگر رکاوٹیں ہٹائے جا رہے ہیں۔ مکانات منہدم کئے جارہے ہیں۔ اور اسکیوئٹر سے عارضی راستہ بنایا جارہا ہے۔ جس کے بعد دونوں سائڈوں پر دیواریں تعمیر کئے جائیں گے، اور فلنگ کی جائیگی۔ ایون کالاش ویلیز کی تعمیرسے جہاں کالاش ویلیز میں سیاحت کو ترقی ملے گی۔ وہاں قصبہ ایون میں کاروبارکو وسعت ملے گا۔ عوامی حلقوں نے میڈیا سے بات کرتے کہا ہے کہ سڑک کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہونا چاہئیے۔ کیونکہ یہ سڑک سیاسی و سماجی نمایندوں کے طویل جدو جہد کے نتیجے میں تعمیر ہو رہی ہے۔ عوامی حلقوں نے یہ مطالبہ کیا ہے۔ کہ سڑک جتنی ممکن ہو سکے،جلد تعمیر کرکے مقامی لوگوں اور سیاحوں کو درپیش مشکلات سے نجات دلائی جائے۔


