Chitral Times

May 12, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاکستان اورجاپان نے سکالرشپ پروگرام بارے دستاویزات کے تبادلے و گرانٹ معاہدے پردستخط کردیے

Posted on
شیئر کریں:

پاکستان اورجاپان نے سکالرشپ پروگرام بارے دستاویزات کے تبادلے و گرانٹ معاہدے پردستخط کردیے

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ )پاکستان اورجاپان نے جاری سال (2023)میں انسانی وسائل کی ترقی کے حوالے سے سکالرشپ پروگرام (جے ڈی ایس) بارے دستاویزات کے تبادلے اورگرانٹ کے معاہدے پردستخط کردیے۔ وزارت اقتصادی امور کے ترجمان کے مطابق حکومت جاپان جائیکا کے ذریعے اس ضمن میں 2.4 ملین ڈالرکی معاونت فراہم کررہی ہے۔وزارت اقتصادی امورڈویڑن کے قائمقام سیکرٹری محمد حمیرکریم اورپاکستان میں جاپان کے ناظم الامور ایتوتاکیشی نے گرانٹ معاہدے پردستخط کئے۔معاہدے کے تحت وفاقی سول سروس کے افسران اور ایکس کیڈر افسران کو جاپان کی یونیورسٹیوں میں ماسٹرز کی سطح پر17 اور پی ایچ ڈی کی سطح پرایک سکالرشپ کا اجرا ہوگا۔اس سے قبل 2018 سے اب تک 18 افراد یہ سکالرشپ حاصل کرچکے ہیں۔اس پروگرام کے علاوہ جاپان کی حکومت مختصر مدت کے تربیتی کورسز کے ذریعے بھی سرکاری افسران کی استعدادکارمیں بہتری کے لیے معاونت فراہم کررہی ہے۔ قائم مقام سیکرٹری محمد حمیر کریم اور جائنٹ سیکرٹری سعید اشرف صدیقی نے وظائف فراہم کرنے پر جاپان کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہاکہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان بامعنی تعاون کا مظہرہے۔ جاپان کے ناظم الامور اورجائیکا کے سربراہ نے باہمی تعاون کومزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے ساتھ قریبی کام جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
75982