Chitral Times

May 17, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبرپختونخوا میں کل سے تیز ہواؤں اور بارشوں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان۔ محکمہ موسمیات

شیئر کریں:

خیبرپختونخوا میں کل سے تیز ہواؤں اور بارشوں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان۔ محکمہ موسمیات

اسلام آباد( چترال ٹایمز رپورٹ ) محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا میں کل سے تیز ہواؤں اور بارشوں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان ہے ۔ ڈی جی، پی ڈی ایم اے کی طرف سے گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں اور ژالہ باری کی پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایا ت کی گی ہے ،۔ضلعی انتظامیہ چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنائیں۔مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ کسان پیشن گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی سرگرمیوں کیلیے مناسب انتظام کریں۔تیز ہواؤں/ژالہ باری سے فصلوں کو خطرات لاحق ہو سکتا ہے۔ برساتی نالوں کی نگرانی کی جائے۔ اورحساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی کمیونٹیز کو ایڈوائزری کی ترسیل یقینی بنائیں۔ پی ڈی ایم اے مراسلہ میں پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچائے کی ہدایت کی گی ہے ، اور ساتھ کھڑی فصلوں اور مویشیوں پر پڑنیوالے منفی اثرات سے آگاہی کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گیی ہے ،

 

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ تمام متعلقہ لائن ڈیپارٹمنٹس روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں۔ سڑک کی بندش سے بچنے کے لیے ٹریفک کے لئے متبادل راستے فراہم کئے جائیں۔ انتظامیہ اسپیل کے لیے خصوصی منصوبہ بندی کریں۔اورحساس علاقوں میں صوبائی اور قومی شاہراہوں پرمسافروں کو پیشگی خبردار کیا جائے۔ متعلقہ حکام بوقت ضرورت لوگوں کومحفوظ انتظار گاہوں میں منتقل کریں۔ اسپیل کے دوران درجہ حرارت قدرے کم ہونے کا امکان ہے۔اسپیل میں ہنگامی خدمات کے اہلکاروں کی دستیابی یقینی بنائیں۔۔ طوفان کی صورت عوام بجلی کی تاروں، کمزور تعمیرات، سایئن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہے۔طبی عملے اور ادویات سمیت بنیادی اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔سیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کیاجائے۔سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ پی ڈی ایم اے،پی ای او سی کو صورتحال کے بارے میں بروقت آگاہ کیا جائے۔مراسلے کے مطابق بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے 18 جون تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام معلومات اور رہنمائی کے لیے ہ ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں.

 

انتہا ئی شدید سمندری طوفان (BIPARJOY)مشرقی اور وسطی بحیرہ عرب میں مو جود آنے والے دنوں میں ملک میں آندھی/گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات

اسلام آباد ( چترال ٹایمز ) محکمہ موسمیات کے مطا بق انتہائی شدید سمندری طوفان (BIPARJOY) N° 19.5 اور E° 67.7 پر موجود ہے۔ یہ سمندری طو فان کرا چی کے جنوب میں 600 کلو میٹر اور ٹھٹھہ کے جنوب میں 580 کلو میٹر کے فا صلے پر وا قع ہے۔ یہ طو فان 14 جون کی صبح تک مزید شمال کی جانب بڑھے گا۔ 14 جون (بدھ) کو ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہوا ئیں داخل ہونے کا بھی امکان ہے۔جس کے باعث 13سے 17 جون کے دوران ٹھٹھہ، سجاول، بدین، تھرپارکر، میرپورخاص اور عمرکوٹ میں 80-100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آند ھی /تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ شدید موسلادھار/طو فانی بارش کا امکان ہے۔

14 سے 16 جون کے دوران کراچی، حیدر آباد،دادو، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہ یار، شہید بینظیر آباد، سانگھڑ میں 60-80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنےکے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ۔ اس دوران سکھر، لا ڑکا نہ، جیکب آباد، ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، سبی، لسبیلہ، قلات، خضدار ،نصیر آبادمیں اور مکران کے ساحل پر بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے
13 اور 14 جون کو چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، باجوڑ، کرم، وزیرستان، کوہاٹ، بنوں، ٹانک، کرک ، ڈیرہ اسماعیل خان ،اسلام آباد، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، نارووال اور لاہور میں آندھی/گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

15 سے 18 جون کے دوران کشمیر (وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھانوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور)، گلگت بلتستان (دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گھانچے، شگر) ، چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، باجوڑ، کرم، وزیرستان، کوہاٹ، بنوں، ٹانک، کرک، ڈیرہ اسماعیل خان، اسلام آباد، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ، قصور، لاہور، جہلم سرگودھا، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ، منڈی بہاؤالدین، خوشاب، میانوالی، بھکر، لیہ، ڈی جی خان، ملتان، کوٹ ادو، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں وقفے وقفے سے تیزہواوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران بعض مقامات پر مو سلا دھار بارش /ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

جون (شام/رات) سے 17 جون تک تیز ہوائیں /آندھی سے کمزور ڈھانچے (کچے مکانات) ،بشمول سولر پینلز وغیرہ کو نقصان پہنچنے کا خد شہ ہے ، لینڈ فال کے دوران (کیٹی بندر اور اس کے ملحقہ علا قوں ) میں 3-3.5 میٹر (8-12 فٹ)کی بلندطوفانی لہروں کا خدشہ اور نشیبی علا قے زیر آب آنے اور ساحلی علا قوں میں سیلاب کا خطرہ ہے ۔ ماہی گیروں کو 17 جون تک مطلع کیا جا تا ہے کہ وہ کھلے سمندر میں نہ جائیں ، کیونکہ بحیرہ عرب میں موجیں طلا طم خیز رہیں گی۔کسان حضرات موسمیا تی پیش گو ئی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے معاملات ترتیب دیں۔بارشوں کے دوران سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گی ہے ۔ آندھی/جھکڑ / گرج چمک اور شدید بار شوں کے دوران عوام کو محفوظ مقا مات پر رہنے کی ہدایت بھی جاری۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
75596