
چترال کی ایک اور سپوت ملک خداداد کی حفاظت میں شہادت نوش کیا، فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک
چترال کی ایک اور سپوت ملک خداداد کی حفاظت میں شہادت نوش کیا، فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک
مستوج ( نمایندہ چترال ٹایمز ) لاسپور ویلی کی خوبصورت گاوں رامن سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کا جوان مبارک خان گزشتہ دنوں دیر میں ایڈی بلاسٹ ہونے کی وجہ سے شدید زخمی ہوئے تھےاور سی ایم ایچ پشاور میں زیر علاج تھے ۔ گزشتہ شام وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہویے جام شہادت نوش کیا ۔ انھیں آبایی گاوں لاسپور پہنچا کر فوجی اعزاز کے ساتھ سپر د خاک کردیا گیا ، پاک فوج کے جوانوں نے سلامی دی اور چیف آف آرمی سٹاف، کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس، ونگ کمانڈر مستوج و دیگر افسران کی جانب سے شہید کے قبر پر پھول رکھے گیے ۔
File Photo: Mubarak Khan Shaheed