Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ماں کا دودھ پلانے کے حوالے سے ڈی ایچ کیوہسپتال چترال لوئیر میں آگاہی سیشن کا انعقاد 

Posted on
شیئر کریں:

ماں کا دودھ پلانے کے حوالے سے ڈی ایچ کیوہسپتال چترال لوئیر میں آگاہی سیشن کا انعقاد

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) ڈی ایچ کیو ہسپتال لوئر چترال میں ماں کا دودھ پلانے کے تحفظ کے لیے آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ ایم ایس ڈاکٹر اسرار، ڈاکٹر شمیم، ڈاکٹر اصغر، ڈاکٹر ضیاء اللہ، نیوٹریشن مینیجر احمد علی، مسٹر ظفر نے بھی سیشن میں شرکت کی اور بریسٹ فیڈنگ کی اہمیت کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کئے۔

ابتدائی آغاز کہ ماں کو بچے کی پیدائش کے فوراً بعد پہلے گھنٹے میں دودھ پلانا شروع کر دینا چاہیے ناکہ کوئی گٹی دینی چاہیے، کولسٹرم ماں کا پہلا گلڈہ دودھ بچے کے لیے پہلی ویکسین ہے جس سے انفیکشن کے خلاف لڑنے کے لیے بچے کی قوت مدافعت پیدا ہوتی ہے، اور یہ کے ماں کے دودھ کے متبادل کوئ نہیں یہ آسانی سے ہضم ہو سکتا ہے، دودھ پینے والے بچے  دودھ نہ پلانے والے بچے کے مقابلے میں ذہین ہوتا ہے فارمولے اور بوتل سے ماں کا دودھ پینے والے بچے زندگی کے ابتدائی 6 ماہ میں موت کے امکانات  کم ہوتے ہے۔ ماں کا دودھ بچے کے لیے مکمل غذا ہے ماں کے دودھ میں چربی، وٹامن، پروٹین، کاربوہائیڈریٹس وغیرہ میں تمام ضروری غذائی اجزاء دستیاب ہوتے ہیں۔ ماں کا دودھ مفت اور آسانی سے دستیاب ہوتا ہے۔
chitraltimes breast feeding month dhq hospital chitral awarness session2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
64325