Chitral Times

May 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سوات بم دھماکہ میں چترال کے دو جوان بھی شہید، تین زخمی 

شیئر کریں:

سوات بم دھماکہ میں چترال کے دو جوان بھی شہید، تین زخمی

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) کبل سوات میں سی ٹی ڈی تھانے میں پیر کی شب دھماکے میں شہید ہونے والوں میں چترال پولیس کے دو جوان کنسٹبل خلیل الرحمن ساکنہ گرم چشمہ اور کنسٹبل فضل رازق ساکنہ دروش بھی شامل ہیں۔ چترال پولیس میں ذرائع کے مطابق دھماکے میں چترال سے تعلق رکھنے والے تین جوان زخمیوں میں بھی شامل ہیں جوکہ سیدو گروپ آف ہاسپٹلز میں زیر علاج ہیں۔ شہید ہونے والے جوانوں کی میت آج منگل کے روز چترال پہنچاکر ان کے آبائی گاؤں میں سپرد خاک کئے جائیں گے۔

کبل پولیس لائن دھماکے میں شہید ہونے والے لوئر چترال پولیس کے دو قابل فخر سپوت شہید فضل خالق اور شہید خلیل الرحمن جو ایک ساتھ پولیس میں بھرتی ہوئے اور ایک ساتھ شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہوئے۔

 

chitraltimes police jawan embraced shahdad in swat kabal
chitraltimes police jawan embraced shahdad in swat kabal blast

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
73787