Chitral Times

May 21, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال شہر سمیت لویر اوراپر چترال میں بارش کاسلسلہ وقفے وقفے سے جاری ، لواری ٹنل اور بالایی چترال میں برفباری، لواری ٹنل ایریا میں چار انچ تک برف پڑی ہے

شیئر کریں:

چترال شہر سمیت لویر اوراپر چترال میں بارش کاسلسلہ وقفے وقفے سے جاری ، لواری ٹنل اور بالایی چترال میں برفباری، لواری ٹنل ایریا میں چار انچ تک برف پڑی ہے

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) چترال پولیس لویر کے مطابق لواری ٹنل ایریا اور مضافات میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور سڑک پر 3/4 انچ تک برف بڑھ چکی ہے۔ تاہم ٹریفک ٹنل رسائی سڑک کے مجوزہ قوائد و ضوابط پر عمل کرتے ہوئے رواں دواں ہے۔

پولیس کی طرف سے لواری ٹنل اپروچ روڈ پر خطرناک موڑ اور زیادہ اترائی/چڑھائی کی وجہ سے پھسلن اور ممکنہ حادثات سے بچنے کیلئے ڈرائیورز اور عوام الناس کو ہدایات کی گیی ہے کہ غیرضروری سفر خصوصاً علی الصبح اور رات کے وقت سفرسےگریزکریں. ڈرائیور حضرات اپنے ساتھ سنو چین ضرور رکھ لیں تاکہ ٹنل روڈ پرغیر ضروری پریشانی اور تاخیر سے بچ سکیں۔ برفباری یا دھند کے دوران ہیڈلائٹ لوبیم، مخصوص فوگ لائٹس اور ڈبل اشارے آن رکھ کر گاڑی چلائیں۔گاڑی کی رفتار مخصوص حد کے اندر رکھیں اور گاڑیوں کے درمیان ذیادہ فاصلہ رکھیں. سفر سے پہلے گاڑی کےلائٹس اور وائیپر وغیرہ چیک کر لیں۔

موجودہ روڈ اور موسم کی صورتحال سے باخبر رہنے کیلئے پولیس ایمرجنسی نمبر 15 یا پولیس کنٹرول روم نمبر 0943412959 پر کال کرکے معلومات حاصل کریں۔

دریں اثنا چترال شہر سمیت لویر اوراپر چترال میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اپر چترال کے بالایی علاقوں میں برفباری ہورہی ہے ، تریچ بالا ، کھوت تورکہو اور گرم چشمہ کے بالایی علاقوں میں بھی برفباری کی اطلاعات ہیں۔ تاہم سڑکیں فلحال کھلی ہیں،

chitraltimes lowari tunnel weather today2 chitraltimes lowari tunnel weather today

chitraltimes snowfall in terich upper chitral april 2023

Terich Upper Chitral


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
73237