Chitral Times

May 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ہائر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی کی طرف سے تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن کے لیے اخری نوٹس جاری، غیر رجسٹرڈ اداروں کی فہرست بھی جاری کردیا گیا

Posted on
شیئر کریں:

ہائر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی کی طرف سے تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن کے لیے اخری نوٹس جاری، غیر رجسٹرڈ اداروں کی فہرست بھی جاری کردیا گیا

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) ہائر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی خیبر پختونخوا نے تعلیمی اداروں کی متعلقہ انتظامیہ کو اپنے تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن کرانے کا آخری نوٹس دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے متعلقہ اداروں کو فوری ہائر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی (HERA)کے پاس مروجہ قوانین کے تحت رجسٹر کروائیں۔ نوٹس کے مطابق پہلے بھی ان اداروں کو ایسی ہدایات جاری کی گئی ہیں تاہم ابھی تک ان پر عمل درآمد نہیں کیا گیا ہے۔ لہٰذا ان کو آخری بار نوٹس کے ذریعے تنبیہ کی ہے کہ عدم پیروی کی صورت میں ان کے خلاف قانون کے مطابق کرروائی کی جائے گی جس کے تحت جرمانہ اور کالجز کی بندش کے علاوہ تحقیقاتی اداروں کو ان کے خلاف قومی خزانے کو نقصان پہنچانے پر کارروائی کے لئے بھی بھیجا جائے گا۔ نوٹس میں والدین اور طلبہ کو بھی اس حوالے سے خبر دار کیا گیا ہے کہ وہ غیر رجسٹرڈ اداروں میں داخلہ لینے سے گریز کریں۔

 

جن اداروں کو ہائر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی خیبر پختونخوا نے نوٹس جاری کیا ہے ان میں صوابی لا کالج شاہ منصور ٹان شپ صوابی،جسٹس لا کالج سر سید کالونی ایبٹ آباد،کوہاٹ لا کالج کے ڈی اے کوہاٹ،جناح لا کالج کلمہ چوک سکندر پورا پشاور،اسلامیہ لا کالج یونیورسٹی روڈ پشاور، مسلم لا کالج سیدو شریف روڈ سوات،مردان لا کالج یادگار چوک مردان، پشاور لا کالج89/Aصدر روڈصدر لین پشاور کینٹ،قائد اعظم انسٹی ٹیوٹ آف لیگل سٹڈیز بالمقابل فوجی فانڈیشن ماڈل سکول نزد بس سٹینڈ جی ٹی روڈ نوشہرہ،سپریم لاکالج نزد گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول نمبر1 پشاور،تخت بائی کالج آف ایجوکیشن نزد سائمہ پبلک سکول مالاکنڈ رودڈمردان،، سوات کالج آف ایجوکیشن سیدو شریف روڈ سوات،سوات کالج آف کامرس گمبٹ میرا مینگورہ سوات، سرسید ڈگری کالج فورٹ روڈ ہری پور،سرسید کالج آف ایجوکیشن کے ڈی اے کوہاٹ،پروفیشنل کالج آف کامرس اینڈ منیجمنٹ منٹ پشت فقیر آباد پولیس سٹیشن عید گاہ روڈ پشاور،پشاور کالج آف ایجوکیشن زریاب کالونی فقیرآباد پشاور،پشاور کالج آف کامرس اینڈ بزنس ایڈمنسٹریشن5th زریاب کالونی سکندر پورہ فقیرآباد پشاور، پاکستان پوسٹ گریجویٹ انسٹیٹیوٹ سیکٹر ایچ 3 فیز2 حیات آباد پشاور,پاکستان ڈگری کالج آف کامرس اینڈ کمپیوٹر سائنس بالمقابل فوجی فاؤنڈیشن ماڈل سکول جی ٹی روڈ نوشہرہ،اورینٹل ڈگری کالج ارباب روڈ چوک پشاور، مسلم ڈگری کالج نوشہرہ کینٹ،مسلم کالج آف ایجوکیشن گل آباد چوک دلازاک روڈ پشاور، مسلم کالج آف کمپیوٹر سائنسز اشرفیہ کالونی عیدگاہ روڈ پشاور، محمڈن انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن بالمقابل ڈی سی او آفس اسلامیہ گرلز سکول اینڈ کالج نوشہرہ، مشوانی کالج آف کامرس اینڈ اکا?نٹنگ403-A گلی نمبر 3 جناح کالونی ایبٹ آباد، مردان کالج آف ایجوکیشن نزد صائمہ پبلک سکول مالاکنڈ روڈ مردان، لواغر اکیڈمی آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ چوکارہ کرک خیبر انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن شائین ٹاؤن یونیورسٹی روڈ پشاور، خیبر کالج آف کامرس اینڈ منیجمنٹ شائین ٹان پشاور، جناح انٹرنیشنل کالج 2 صدر روڈ باالمقابل ریلوے اسٹیشن پشاور، اسلامیہ انسٹی ٹیوٹ آف ماڈل سٹڈیز خیبر کالونی نمبر 2 تہکال پایاں پشاور، اسلامیہ انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ کمپیوٹر سائنس اشرفیہ کالونی عیدگاہ روڈ پشاور، انسٹی ٹیوٹ آف فزیکل ایجوکیشن پی او مسلم آباد ڈی آئی خان، حرا کالج آف ایجوکیشن نزد سینٹینیل ماڈل سکول جی ٹی روڈ پشاور، ہزارہ کالج آف کامرس ہاؤس نمبر 379 مانسہرہ روڈ ایبٹ آباد،ہشتنگر انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن بائی پاس روڈ چارسدہ، گریجویٹ سکول آف کمپیوٹر سائنس فورٹ روڈ ڈی آئی خان،فرنٹیئر انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ سائنس انسٹی ٹیوٹ3rdفلور پی ڈی اے پلازہ فیز۔5حیات آباد پشاور،فرنٹئیر کالج آف انفارمیشن سائنس اند ٹیکنالوجی بالمقابل جانز آرکیڈ پشاور کینٹ، فاطمہ جناح کالج آف ایجوکیشن شاکار شاہ روڈ ہری پور، ڈان کالج آف ایجوکیشن ٹال روڈ ہنگو،دانش کدہ انسٹیٹیوٹ کرک، قومپ/ٹچ کمپیوٹر اکیڈمی پنڈی روڈ کوہاٹ، چارسدہ کالج آف ایجوکیشن تنگی روڈ چارسدہ،سنٹرل سائنس ڈگری کالج انقلاب چوک نزد سکیم چوک پشاور،بختاور کالج آف ایجوکیشن بمعرفت KKCCMباالمقابل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور، ایوب ڈگری کالج صفدر بلڈنگ جی ٹی روڈ ہری پور، آرمی پبلک سکول اینڈ ڈگری کالج پی او بکس 1248پشاور کینٹ،الشفائانسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن سائنسز نزد گورنمنٹ سنٹینیئل ماڈل سکول نمبر 4 پشاور، ایبٹ کالج آف ایجوکیشن جہنگی مانسہرہ روڈ ایبٹ آباد،انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن گا?ں ہیٹاپی تحصیل و ضلع کرک،لکی کالج آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ لکی مروت، مردان انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سٹڈیز نستہ روڈ مردان اور سوات کالج آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمپیوٹر سائنس گمبٹ میرا مینگورہ سوات شامل ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
73025