Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سرکاری سکولوں اور عام مارکیٹ میں ایک قومی نصاب کے حوالے صوبائی وزیر تعلیم زیرصدارت اجلاس

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبر پختونخوا کے وزیرتعلیم شہرام خان تراکئی کی زیرصدارت ایک اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں سرکاری سکولوں اور عام مارکیٹ میں ایک قومی نصاب کے مطابق کتابوں کی فراہمی اوراگلے سال ڈیمانڈ کے حوالے سے غورو خوض کیا گیا اجلا س میں سیکرٹری ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن یحیٰی اخونزادہ، ڈائریکٹر ایجوکیشن حافظ محمد ابراہیم، چیئرمین ٹیکسٹ بک بورڈ، مینجنگ ڈائریکٹر پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی احمد زیب، ڈائریکٹر پائٹ اور دیگر حکام نے شرکت کی۔


اس موقع پر شہرام خان ترکئی نے اگلے سال کی ڈیمانڈ کیلیے چئیرمین ٹیکسٹ بک بورڈ رشید خان کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی جس کے ممبران ایم۔ڈی پی ایس آراے, ڈائریکٹر پائٹ، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایجوکیشن اور پراونشل کوارڈینیٹر PFTB ہوں گے۔ کمیٹی، ایک ہفتے کے اندر شہرام خان کو سنگل نیشنل کریکیولم کے مطابق اگلے سال کی ریشنالائز ڈیمانڈ اور مستقبل کا لائحہ عمل پیش کریگی۔
صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفیسرز سے ریشنالائزڈ اور درست ڈیٹا کی موصولی کے لئے ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کے حکام کو بھی اس ضمن میں شامل کیا جائے جب کے تمام ڈیٹا ان سے تصدیق شدہ ہونا چاہئے۔


بریفنگ کے دوران شہرام خان کو بتایا گیا کہ گریڈ1 سے گریڈ 5 تک سنگل نیشنل کریکیولم کے مطابق اور گریڈ 6 سے گریڈ 12 تک کی کتابیں تمام سرکاری سکولوں کو مہیا کی گئی ہیں جو پرائیویٹ سکولوں کیلیے بھی عام مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔


صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق سنگل نیشنل کریکیولم کے تحت تمام طلباء کو تعلیم کے یکساں مواقع میسر ہیں۔ جبکہ حکومت کے عملی اقدامات کی بدولت سرکاری سکولوں کے تمام طلباء کو مفت کتابیں بروقت فراہم کی گئی ہیں اور نجی سکولوں کے طلباء کیلیے بھی بر قت اقدامات کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں اگلے سال کی ڈیمانڈ کو مذید بہتر کیا جائے گا جس سے طلبا بشمول ایجوکیشن حکام کو بھی آسانی رہے گی جبکہ تمام۔ڈیٹا بھی کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
52624