Chitral Times

May 6, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

حکومت نے حج اخراجات میں کمی کی نویدسنادی

Posted on
شیئر کریں:

حکومت نے حج اخراجات میں کمی کی نویدسنادی

اسلام آباد( چترال ٹایمز رپورٹ )وزارت مذہبی امورنے سرکاری حج (Hajj)اخراجات میں کمی کی نوید سنا دی۔ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امورڈاکٹرعطا الرحمان نے نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہنا تھاکہ کہ عازمین کیلئے45 سے 50ہزارروپے تک ریلیف ممکن بنانے کی کوشش ہے۔ڈاکٹرعطا الرحمان کاکہنا ہے کہ سرکاری اسکیم کیتحت عازمین حج کو45 سے 50 ہزارروپے کی کمی ممکن ہوسکے گی،پاکستانی کرنسی مزید گراوٹ کا شکارنہ ہوئی توفائدہ پاکستانی عازمین کومنتقل کریں گے۔ڈاکٹرعطاالرحمان نے مزید کہا کہ سعودی حکومت سے مذاکرات کرکے حج پیکج کوسستا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔کوشش ہیشمالی ریجن کیلئیحج پیکج 11 لاکھ 75 ہزارسے11لاکھ 30 ہزارتک لایا جائے۔مزید کہا کہ جنوبی ریجن کیلئے حج پیکج 11لاکھ 65 ہزارسے11 لاکھ 20 ہزارتک دستیاب لایا جائے۔

 

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں سے کورونا وائرس کے مزید 106نئے مثبت کیس رپورٹ،ایک مریض جاں بحق،26 کی حالت تشویشناک، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سنٹر

اسلام آباد(سی ایم لنکس)قومی ادارہ صحت کے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سنٹر (این سی او سی) نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں سے کورونا وائرس کیمزید 106 نئے مثبت کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ایک مریض کے جاں بحق ہونے اور 26 کی حالت تشویشناک اور مثبت کیسز کی شرح 2.52 فیصدریکارڈ ہوئی ہے۔ اتوار کواین سی او سی کے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کل4213 ٹیسٹ کئے گئے اور106 کیسزمثبت پائے گئے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث ایک مریض کے جاں بحق ہونیکی اطلاع ہے تاہم 26 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت کراچی، لاہورکو کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ شہروں کی کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے۔اس حوالے سے اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں کل 551ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے36 مریضوں کے ٹیسٹ نتائج مثبت آئے مثبت کیسوں کی شرح 6.53 فیصد رہی، لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران 413 ٹیسٹ کئے گئے اور24 میں کورونا مثبت پایا گیا، مثبت کیسز کی شرح 5.81 فیصد رہی، اسلام آباد میں 179 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 10 ٹیسٹ مثبت آئے اور مثبت کیسز کی شرح 5.59 فیصد رہی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
72938