Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان کی زیرِ صدارت بونیر اور چترال میں ماربل سٹی منصوبوں کا جائزہ اجلاس

Posted on
شیئر کریں:

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان کی زیرِ صدارت بونیر اور چترال میں ماربل سٹی منصوبوں کا جائزہ اجلاس

سوات (نمائندہ چترال ٹائمز) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان کی زیرِ صدارت بونیر اور چترال میں ماربل سٹی کے قیام میں پیشرفت کا جائزہ اجلاس کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں خیبرپختونخوا اکنامک زون ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے اور کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کو پیشرفت پر آگاہ کیا۔ سی ای او ایزمک جاوید خٹک نے اجلاس کو بتایا کہ چترال ماربل سٹی کے ڈویلپمنٹ کام پر 80 فیصد پیشرفت مکمل کرلیا گیا ہے اور بونیر ماربل سٹی پر کام ٹائم لائن کے مطابق جاری ہے اور اراضی کا حصول قوائد و ضوابط کے مطابق کیا جارہا ہے۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے بونیر ماربل سٹی کے قیام کے لئے کام تیز کرنے کے احکامات جاری کئے۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان نے متعلقہ حکام کو ماحولیاتی پہلوؤں اور مقامی آبادیوں کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے پلاننگ مراحل طے کرنے کی ہدایت کی۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کا کہنا تھا کہ ماربل سٹیز کے قیام کا مقصد ان علاقوں میں ماحولیات اور قدرتی تنوع کو تحفظ دینا ہے۔

 

 

انتظامی افسران رمضان مفت آٹا پیکیج کی تقسیم کی نگرانی خود کریں۔ نئے تعینات چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری
صوبائی حکومت رمضان مفت آٹا پیکیج کے لئے 19 ارب 77 کروڑ روپے سبسیڈی دے رہی ہے۔ بریفنگ
مفت آٹا سکیم سے 3 کروڑ 68 لاکھ سے زائد افراد مستفید ہوں گے۔ بریفنگ

پشاور (چترال ٹائمز) نئے تعینات چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری نے بدھ کے روز اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد رمضان مفت آٹا پیکیج کے بارے میں سول سیکرٹریٹ پشاور میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری خوراک، سیکرٹری سائنس ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ نئے تعینات چیف سیکرٹری کو رمضان مفت آٹا پیکیج کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ رمضان پیکج کے تحت گزشتہ روز سے 50 ہزار سے زائد خاندانوں کو مفت آٹا تقسیم کیا گیا ہے جبکہ مجموعی طور پر خیبر پختونخوا کے 57 لاکھ سے زائد خاندانوں کو مفت آٹا فراہم کیا جائے گا۔ صوبے کی 91 فیصد آبادی مذکورہ سکیم کے تحت مستفید ہو گی جو 3 کروڑ 68 لاکھ سے زائد افراد بنتے ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ ہر خاندان کو صرف ایک ہی بار دس کلوگرام آٹے کے تین تھیلے دیئے جائیں گے۔ جس کے لئے صوبائی حکومت 19 ارب 77 کروڑ کی سبسیڈی دے رہی ہے۔ چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ انتظامی افسران مفت آٹا سکیم کی نگرانی کیلئے خود فیلڈ میں موجود رہیں تاکہ شہریوں کو آٹے کے حصول میں دشواری نہ ہو۔ چیف سیکرٹری کا مزید کہنا تھا کہ ڈیش بورڈ کے ذریعے خود اس عمل کا بغور جائزہ لیتا رہوں گا۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
72840