Chitral Times

Apr 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ریڈیو پاکستان پشاورمیں چترالی پروگرام کھوار رنگ سے منسلک صداکاروں کے لئے اعتراف فن کی تقریب 

شیئر کریں:

ریڈیو پاکستان پشاورمیں چترالی پروگرام کھوار رنگ سے منسلک صداکاروں کے لئے اعتراف فن کی تقریب

پشاور(نمایندہ چترال ٹایمز)ریڈیو پاکستان پشاور کے سٹوڈیو میں چترالی پروگرام کھوار رنگ سے منسلک صداکاروں کے لئے اعتراف فن کی تقریب منعقد ہوئی جسمیں چترالی کمپئرز ، پروفیسرز ، ڈاکٹرز ، صحافی اور دیگر آرٹسٹوں نے شرکت کی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر محمد اسمعیل ولی اخگر تھے۔

 

تقریب میں سٹیشن ڈائریکٹر سیدہ عفت جبار نے تقریب کے اغراض و مقصد بیان کئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پروگرام کھوار رنگ کا چترالی فن وثقافت اور ادب کے فروغ میں بڑا اہم کردار ہے سینئر صحافی محمد شریف شکیب نے کھوار رنگ سے وابستہ یادیں تدازہ کرتے ہوئے ہوئے اس پروگرام کی تاریخ بیان کی۔تقریب سے پروفیسرڈاکٹر اسماعیل ولی، عنایت جلیل، سراج الدین اور سردار اعظم نے بھی خطاب کیا۔

 

اس موقع پر شریف شکیب، عنایت جلیل اور سراج الدین کو لائف اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا۔جبکہ صاحب آلاحمد ، سعید احمد ، فضل نعیم ، ابراہیم شاہ ، سفیر احمد ، خیر محمد سہیل ، مہربان الہی حنفی ، ڈاکٹر عبدالمالک ، مولانا محمد اقبال اورمحبوب الرحمن کو حسن کارکودگی ایوارڈ سے نوازا گیا۔اس موقع پر تمام شرکاء کو ریڈیو پاکستان کی 88 ویں سالگرہ کے حوالے سے سرٹیفیکیٹ بھی دیئے گئے اور کیک بھی کاٹا گیا۔

chitraltimes radio pakistan peshawar program khowar award 3

chitraltimes radio pakistan peshawar program khowar award 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, مضامینTagged
72460