Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بریپ کے مقام پر سیلاب کے ملبے تلے ہیوی جنریٹرتباہ ہورہی ہے، متعلقہ حکام نوٹس لیں

شیئر کریں:

بریپ کے مقام پر سیلاب کے ملبے تلے ہیوی جنریٹرتباہ ہورہی ہے، متعلقہ حکام نوٹس لیں

مستوج (نمائندہ چترال ٹائمز) پاکستان کی سابق وزیر اعظم شہید بینظیر بھٹو نے جب دوسری مرتبہ پاکستان کی وزیراعظم بنی، تو مستوج کی عوام نے ان سے علاقے کے لئے فوری بجلی کا مطالبہ کیا جس پر انھوں نے سب ڈویژن مستوج کے لئے پانچ ہیوی ڈیزل جنریٹرز مہیا کرنے کی منظوری کے ساتھ ان پر  فوری عملدرآمد کراتے ہوئے 1994ء میں پانچ ہیوی ڈیزل جنریٹرز چترال پہنچا دئیے گئے، جن میں سے دو عدد مستوج خاص کے لئے ایک ایک عدد، شاگرام تورکہو، بونی اور بریپ کے لئے مختص کردئیے گئے، چونکہ اُس وقت بونی سے آگے ٹرک ایبل سڑک یا پل نہیں تھا، مستوج کے عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت بونی سے مستوج تک مختلف مقامات پر سڑک کو ہموار کرنے کے ساتھ سرغوز کے مقام پر ٹرک کو دریا سے پار کرکے مذکورہ جنریٹرز مستوج اور بریپ پہنچا دئیے گئے،جبکہ مستوج خاص میں ان جنریٹرز کی تنصیب کے لئے باقاعدہ زمین لی گئی اور بلڈنگ تعمیر کے اخری مراحل میں تھا کہ بینظیر بھٹو کی دوسری حکومت بھی ختم کردی گئی، جس کے بعد پی ایم ایل این کی حکومت آئی تو پی پی پی حکومت کے اُن عوامی منصوبوں پر عملدرآمد کے بجائے ان کو سرد خانے میں ڈال دیا گیا جس کی بنا پر مذکورہ جنریٹر گزشتہ تقریبا تین دہائیوں سے ان مقامات پر پڑے زنگ آلودہونے کے ساتھ زمین میں دھنس چکے ہیں۔،

زیر نظر تصویر بھی انہی میں سے ایک جنریٹر کی ہے جوبریپ کے مقام پر گزشتہ سال سیلاب کے ملبے تلے دب گئی ہے۔ مگر تاحال انتظامیہ یامتعلقہ محکمہ اس جنریٹر کو ملبے سے نکالنے کی کوشش تک نہیں کی ہے۔ جس کی بنا پر لاکھوں روپے کا جنریٹر زمین بوس ہوگئی ہے۔ جوکہ لمحہ فکریہ ہے۔ اسی طرح دو جنریٹرمستوج تھانے کے احاطے میں پڑے زمین میں دھنس گئے تھے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ یہ ہمارے ملک کے حکمرانوں کا شیوا رہا ہے کہ جب بھی نئی حکومت آئی تو سارا گند سابقہ حکومت پر ڈال کر خود کو بری الزمہ قرار دیتی ہے اور سابق حکومت کے شروع کردہ تمام جاری عوامی منصوبوں کو بھی ختم کردیا جاتا ہے تاکہ اس کا کریڈٹ سابق حکومت کو نہ ملے۔ یہ ہمارے ملک اور حکمرانوں کا المیہ ہے۔

chitraltimes brep ppp generator under debries2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
72467