Chitral Times

May 13, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیرِاعظم نے اسلام آباد میں اسکول آن ویلز منصوبے کا افتتاح کردیا

Posted on
شیئر کریں:

وزیرِاعظم نے اسلام آباد میں اسکول آن ویلز منصوبے کا افتتاح کردیا

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں اسکول آن ویلز (School on Wheels) منصوبے کا افتتاح کردیا۔ابتدائی طور پر 8 بسوں پر مشتمل اسکول آن ویلز منصوبہ اسلام آباد اور گردو نواح کے بچوں کو موبائل اسکولز کے ذریعے تعلیم فراہم کرے گا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے اسکول کے بچوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کوتعلیم کے زیور سے آراستہ کرنااولین ترجیح ہے، موبائل لائبریری دور دراز کے بچوں کوتعلیم دلوانے کا بہترین ذریعہ ہے،بچے قو م کے معمار ہوتے ہیں،تعلیم کے لیے ہرممکن اقدام کریں گیبعد ازاں وزیرِ اعظم نے پودا لگا کر ملک گیر موسمِ بہار شجرکاری مہم کا آغاز کیا. وزیرِ اعظم نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک گیر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا ہے، رواں سال 24کروڑ سے زائد درخت لگائے جائیں گے، شجر کاری کوملکی سطح پر فروغ دینا ہوگا۔

chitraltimes pm shahbaz inagurated school on wheels 4 chitraltimes pm shahbaz inagurated school on wheels

chitraltimes pm shahbaz inagurated school on wheels library

اٹلی کشتی حادثہ؛کسی پاکستانی کے جاں بحق ہونیکی فی الحال تصدیق نہیں ہوئی،پاکستانی سفیر

اسلام آباد(سی ایم لنکس)اٹلی میں پاکستان کے سفیر علی جاوید نے کہا ہے کہ اٹلی کشتی حادثے میں اب تک کسی پاکستانی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی۔پاکستانی سفیر علی جاوید نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں کہا کہ حادثے کا شکار کشتی میں 20 پاکستانی سوار تھے جن میں سے 16 کو بچالیا گیا ہے جبکہ 4 لاپتہ ہیں۔ فی الحال کشتی حادثے میں کسی پاکستانی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ لاپتہ پاکستانیوں کی تلاش کا کام جاری ہے۔انہوں نے کہا یہ حادثہ جہاں پیش آیا وہ روم میں پاکستانی سفارت خانے سے نو گھنٹے کی مسافت پر ہے۔پاکستانی سفارت خانے کے فرسٹ سیکریٹری نے جائے حادثہ پر پہنچ کر سمندر سے ریسکیو کیے جانے والے 16 پاکستانیوں سے ملاقات کی ہے۔ تمام افراد خیریت سے ہیں اور ان کی حالت خطرے سے باہرہے۔ ان پاکستانیوں کا تعلق مالاکنڈ، حافظ آباد گجرات سمیت مختلف علاقوں سے ہے۔اس سے قبل اٹلی میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 28 پاکستانیوں سمیت 58 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
72050