
جنرل پرویز مشرف کی انتقال پر چترال کا ہر ایک انکھ اشکبار، پاکستان کے عوام عالم اسلام کے ایک اہم لیڈر سے محروم ہوگیے۔۔ احمد خان
جنرل پرویز مشرف کی انتقال پر چترال کا ہر ایک انکھ اشکبار، پاکستان کے عوام عالم اسلام کے ایک اہم لیڈر سے محروم ہوگیے۔۔ احمد خان
چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) سابق صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف کی اچانک انتقال پر چترال کے عوام انتہایی افسرد ہ ہیں ، جو جنرل پرویز مشرف کو اپنا محسن قرار دے چکے ہیں ، مختلف مکاتب فکر انکی وفات کو پاکستان خصوصا چترال کے لیے بہت بڑا نقصان قرار دے رہے ہیں۔ جب سے جنرل پرویز مشرف نے ملک کا اقتدار سنبھالا تو انھوں نے چترال کے عوام کیلیے لواری ٹنل پرنہ صرف کام شروع کروایا بلکہ اپنے دور حکومت میں ٹنل کی کھدایی مکمل کرواکر وہاں سے ٹریفک کو ضرورت کے مطابق رواں دواں کیا۔ جبکہ اس سے پہلے چترال کی عوام سال کے تقریبا چھ مہینے ملک کے دوسرے حصوں سے کٹ کر رہ جاتے تھے اور ساتھ لواری پاس سڑک سردیوں میں عبور کرتے ہویے سینکڑوں افراد لقمہ اجل بن چکے تھے۔ اور ساتھ بیماری ہو یا ٹیسٹ انٹرویو پی آیی اے کا ٹکٹ لینا جویے شیرلانے کے مترادف تھا ۔ لواری ٹنل سے ٹریفک روان ہونے کے بعد چترال کے عوام کی طرف سے جنرل پرویز مشرف کو محسن چترال کا لقب دیا گیا تھا۔ اور آج بھی لوگ انھیں اچھے نام سے یاد کرتے ہیں۔آج انکی وفات پر ہر ایک انکھ اشکبار ہے ، اور انکی مغفرت کے لیے دعاگو ہیں۔
چترال برغوزی سے تعلق رکھنے والے سابق ممبر احمد خان جو جنرل مشرف کے قریبی دوستوں اورچاہنے والوں میں سے ہےنے سابق صدر کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے اور انکی انتقال کو عالم اسلام کے لیے بالعموم اور پاکستان کے لیے بالخصوص ایک بہت بڑا نقصان قرار دیا ہے ۔جنرل پرویز مشرف کے بچوں کے نام اپنی تعزیتی پیغام میں انھوں نے انتہایی دکھ اور صدمے کا اظہارکرتے ہویے انکی مغفرت اور بچوں کے لیے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔ چترال ٹایمز ڈاٹ کام سے گفتگوکرتے ہویے انھوں نے کہا کہ جنرل مشرف واحد حکمران تھے جو دشمن کے انکھوں میں انکھیں ڈالکر بات کرتے تھے ۔ وہ دو جنگوں کے غازی تھے ،اور چترال کے لیے کارہایے نمایاں انجام دیے تھے جس پر علاقے کے عوام اپنے محسن کو کبھی نہیں بولیں گے۔
دریں اثنا مستوج سے شیرعزیز خان عزیز، عبد الرحمن لال، جہانگیر قبول، یارخون ویلی سے احمد خان ، بونی سے سلطان روم، لاسپور سے صوبیدار میجر قلندر شاہ، چترال لویر سے چیرمین محمد ولی شاہ، منیراحمد، چارویلونورمحمد، ، گرم چشمہ سے سابق ضلع نایب ناظم سلطان شاہ، ودیگرافراد نے اپنے الگ الگ تہنیتی پیغام میں جنرل مشرف کے خاندان سے دلی ہمدردی اور دعایے مغفرت کی ہے۔