Chitral Times

Apr 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال لوئر پولیس نے سال 2022ء کے دوران جرائم پیشہ ومنشیات فروش عناصر کے خلاف کی گئی کاروائیوں کی رپورٹ جاری کردی، 686لیٹر شراب، 113کلوگرام چرس، تقریبا 15 کلوگرام افیون برآمد 

شیئر کریں:

چترال لوئر پولیس نے سال 2022ء کے دوران جرائم پیشہ ومنشیات فروش عناصر کے خلاف کی گئی کاروائیوں کی رپورٹ جاری کردی، 686لیٹر شراب، 113کلوگرام چرس، تقریبا 15 کلوگرام افیون برآمد

چترال (نمایندہ چترال ٹایمز) چترال لوئر پولیس نے سال 2022ء ؁کے دوران جرائم پیشہ ومنشیات فروش عناصر کے خلاف کی گئی کاروائیوں کی رپورٹ جاری کردی ہے۔ چترال لوئر پولیس نے گزشتہ سا ل کے دوران ریکارڈ منشیات برآمد کرکے ملزمان کو عدالت کے کٹھرے تک پہنچا دیا ہے۔ڈی پی او لوئیر چترال ناصرمحمود کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سال 2022کے دوران 686لیٹر شراب، 113کلوگرام چرس، تقریبا 15 کلوگرام افیون، ڈیڈھ کلو ہیروئن، 79گرام آئس درآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، اسی طرح 60 کلوگرام دھماکہ خیز مواد، 898راونڈ، 13شارٹ گن، 11پستول اور 2 ایس ایم جی برآمد کرکے ملزمان گرفتارکرکے انصاف کے کٹہرے تک پہنچا دیئے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے دوران 1436جرائم کے رپورٹ درج ہوئے اور 347منشیات فروشوں اور 131دوسرے جرائم میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کی گئی۔

ڈی پی او ناصر محمود نے کہاہے کہ چترال کے نوجوان نسل کومنشیات کی لعنت سے بچانے کیلئے منشیات فروشوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائیگی۔ اور اس ناسور کو علاقے سے ختم کرنے کیلئے عوامی تعاون کی بھی اپیل کی ہے۔

 

دریں اثنا خواتین شکایات ڈسک لویر چترال پولیس کی سالانہ کارکردگی رپورٹ بھی جاری کردی گیی ہے۔ جس کے مطابق ڈیسک کو خواتین کی طرف سے کل 217شکایات موصول ہوییں جن میں پندرہ وراثت ، 145گھریلیو تنازعات ,چار رقم ، 21 شادی اور 32 متفرق شکایات موصول ہویں اور تمام شکایات حل کیے گیے۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
69980