Chitral Times

Apr 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اقراء یونیورسٹی پی سی ایل – 8 کی آفشل یوتھ سپورٹس پارٹنر ہوگی، مفاہمتی یاداشت پر دستخط

شیئر کریں:

اقراء یونیورسٹی پی سی ایل – 8 کی آفشل یوتھ سپورٹس پارٹنر ہوگی، مفاہمتی یاداشت پر دستخط

اسلام آباد ( چترال ٹایمز رپورٹ ) اسلام آ باد یونائیٹڈ جو کہ ایچ بی ایل ،پی ایس ایل کی ایک کامیاب فرنچائیز اور پہلے اور تیسرے ایڈیشن کے ٹورنامنٹ میں فاتح ٹیم بھی رہی ہے یہ بات فخریہ اعلان کرتی ہے کہ اقراء یونیورسٹی پی سی ایل – 8 کی آفشل یوتھ سپورٹس پارٹنر ہوگی۔ اقراء یونیورسٹی جسکا مقصد اس نظر یہ کو فروغ دینا ہے کہ پاکستان ایک پْر امن اور کھیل کو فروغ دینے والا ملک ہے۔ دونوں اداروں کے مابین اقراء یونیورسٹی اسلام آباد (چک شہزاد) کمپس میں گزشتہ دن ایک باہمی معاہدہ طے پایا جسمیں اقراء یونیورسٹی نے PSL 8میں اسلام آ باد یونائیٹڈ کے یوتھ سپورٹس کی پارٹنر شپ کا اعلان کیا۔ اس تقریب میں اقراء یونیورسٹی کی Co-Founder اور چانسلر ارم لاکھانی، وائس پریذیڈنٹ ڈاکٹر محمد اسلام، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر عثمان بٹ، یوتھ میٹور محمد جْنید، ڈائریکٹر انڈسٹریل لنکجز بیرسٹر رضوان باری اور ڈائر یکٹر کمپس عبدالوحید شامل تھے۔ جبکہ اسلام آ باد یونائیٹڈ کی طرف سے ٹیم کپتان شاداب خان، اسسٹنٹ کوچ سید اجمل اور سی ای او اسلام آ باد یونائیٹڈ احسان لطیف نے شرکت کی۔
اقراء یونیورسٹی اسلام آباد (چک شہزاد) کمپس کے تمام سینئر فیکلٹی ممبران نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور باہمی معاہدے کے دستخط کے بعد دونوں اداروں نے تحائف کا تبادلہ کیا۔
اسلام آ باد یونائیٹڈ نے اقراء یونیورسٹی کی تعلیمی سرگرمیوں کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ اقراء یونیورسٹی نہ صرف تعلیمی میدان میں نوجوانوں کو اعلیٰ مواقع مہیا کر رہی ہے بلکہ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی اپنا نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔ جس سے وطن عزیز پاکستان کے نوجوانوں کو استفادہ حاصل کرنا چاہیے۔ تقریب میں یونیورسٹی کے تمام طلبا و طالبات نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

chitraltimes iqra university hbl psl 8 mou signing ceremony chitraltimes iqra university hbl psl 8 mou sign


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
69093