Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی کا صوبہ بھر میں 24636 خالی اسامیوں پر بھرتی کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت

شیئر کریں:

صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی کا صوبہ بھر میں 24636 خالی اسامیوں پر بھرتی کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبرپختونخوا کے وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم شہرام خان ترکئی کی زیر صدارت میں ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی وزیر کو پیرنٹس ٹیچرز کونسل کے تحت بھرتی ہونے والے اساتذہ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ صوبائی وزیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخواکو پاکستان کا پہلا اور واحد صوبہ بنائیں گے جہاں ہر کلاس میں بچوں کو پڑھانے کے لئے ٹیچر میسر ہو گا۔ انہوں نے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت کی کہ پی ٹی سی کے تحت تمام خالی اسامیوں پر بھرتیوں کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پسماندہ اضلاع جہاں پر بنیادی کوالیفکیشن کے حامل اساتذہ موجود نہیں ہوں گے وہاں پر حکومت قریبی اضلاع سے خواہشمند اساتذہ کو تعینات کریں گی تاکہ کسی بھی اسکول اور کلاس میں کوئی بچہ استاد نہ ہونے کی وجہ سے زیور تعلیم سے محروم نہ رہے۔ صوبائی وزیر شہرام خان ترکئی کو آئندہ ہفتے سے شروع ہونے والے خیبرپختونخوا اسکولز کرکٹ ٹورنامنٹ کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ انھوں نے کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کے حوالے سے کہا کہ بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشونما کے لیے کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیاں انتہائی ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر پروموٹ کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ کھیلوں کے مقابلوں میں اعلی کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو کیش انعام سے بھی نوازا جائے گا۔

chitraltimes minister education kp chairing meeting on teachers requirment 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
66576