Chitral Times

Apr 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپرچترال ؛ زمین کے تنازعے پرفائر نگ ، زخمی شخص ہسپتال میں دم توڑ گئے

شیئر کریں:

اپرچترال ؛ زمین کے تنازعے پرفائر نگ ، زخمی شخص ہسپتال میں دم توڑ گئے

اپرچترال ( نمائندہ چترال ٹایمز) اپر چترال کے گاؤں چوئنج میں ایک بھائی نے جائداد کے تنازعہ پر اپنے سگے بھائی کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کرنے کے بعد روپوش ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق سید بلند شاہ کے بیٹے سید نظار علی شاہ نے جمعہ کے روز تلخ کلامی کے بعد مبینہ طور پر بندوق سے فائر کرکے اپنے بڑے بھایی سردار علی شاہ کو شدید زخمی کردیا جو کہ بعد میں مستوج ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ ایس ڈی پی او مستوج محئ الدین نے بتایا کہ ملزم کی تلاش جاری ہے اور تمام متوقع مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
66486