Chitral Times

May 5, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پی ٹی آیی کے کارکنان کا ڈسٹرکٹ الیکشن آفس اور چترال پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

شیئر کریں:

پی ٹی آیی کے کارکنان کاعمران خان کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ الیکشن آفس اور چترال پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

چترال (نمائندہ  چترال ٹایمز) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی ہدایت پر نامزد ضلعی جنرل سیکرٹری فخر اعظم کی قیادت میں لویر چترال میں پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکنان نے جمعرات کے روز اڈسٹرکٹ الیکشن آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور چیف الیکشن کمشنر کے خلاف سخت نعرہ بازی کی اوران سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا۔ویلج کونسل خورکشاندہ کے چیر مین شاہد احمد کے علاوہ پارٹی کے دیگر سینئر رہنما، شیر جہان ساحل، نذیر احمد، عیداللہ عیدی اور دوسروں نے بھی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے الیکشن کمیشن پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ آئینی ادارہ ہونے کی بجائے پی ڈی ایم کی زیلی ادارے کا کردار ادا کررہی ہے اور فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ بعدازاں جلوس مختلف مقامات سے گزر تا ہوا چترال پریس کلب کے سامنے بھی احتجاجی مظاہرہ کرنے کے بعد پرامن طور پر منتشر ہوگئی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
64282