Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آغا خان ہائیر سکینڈری سکول سین لشٹ میں تین روز ہ سپورٹ گالہ اپنی ر نگینیوں کے ساتھ اختتام پذیر

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( رپورٹ محکم الدین/ فوٹوز شہریار بیگ ) آغا خان ن ہائیر سکینڈری سکول سین لشٹ میں تین روز ہ سپورٹ گالہ اپنی ر نگینیوں کے ساتھ سٹوڈنٹس فنکاروں کی موسیقی اور ڈھول کی تھاپ پر اختتام پذیر ہو ا۔ فائنل میچوں کے مہمان خصوصی چترال کے نامور پولو پلیئر و صدر چترال پولو ایسوسی ایشن شہزادہ اور سابق تحصیل ناظم مستوج سکندرالملک تھے ۔ سپورٹ گالہ کے فائنل مقابلے اے کے ایچ ایس ایس کے مختلف کلاسوں کے مابین ہوئے ۔ جس میں باسکٹ بال، رسہ کشی ، سیک ریس ( بوری بند دوڑ ) ، فٹ سال اور میرا تھن میں فرسٹ ائیر نے کامیابی حاصل کی ۔ بیڈ منٹن اور والی بال میں دسویں جماعت نے اور کرکٹ فٹبال میں سیکنڈ ائیر نے میدان مار لیا ۔ اسی طرح مجموعی طور پرکھیلوں میں فرسٹ ائیر کے طلباء کا پلہ بھاری رہا ۔ تین روزہ سپورٹس گالہ 15اکتوبر سے شروع ہوا تھا ۔ جو کہ 18اکتوبر کے چار بجے اختتام کو پہنچا ۔ تاہم فائنل کے تمام کھیل خصوصا رسہ کشی کا مقابلہ انتہائی دلچسپ رہا ۔ اور مہمانان ،سکول کے اساتذہ اور تماشائی طلباء اس مقابلے سے انتہائی محظوظ ہوئے ۔ فیسٹول کے اختتام پر مہمان خصوصی شہزادہ سکندر الملک نے کامیاب ٹیموں اور نمایان کردار ادا کرنے والے سپورٹس مین میں انعامات تقسیم کی ۔ جبکہ تقسیم انعامات میں سکول کے اساتذہ اور صحافی بھی شامل رہے ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی شہزادہ سکندالملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ یہ چترال کے طلباء کی خوش قسمتی ہے ۔ کہ ہز ہائی نس پرنس کریم آغان نے چترال میں تعلیم کیلئے ایک ایساا دارہ قائم کیا ہے ۔ جسے دیکھ کر دل میں یہ حسرت پیدا ہوتی ہے کہ کاش دوبارہ بچپن لوٹ آئے اور اس تعلیمی ادارے سے تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے ۔ لیکن یہ ہمارے بس کی بات نہیں ۔ مگر مجھے اُمید ہے کہ میری یہ آرزو اے کے ایچ ایس ایس کے با صلاحیت طلباء پوری کر یں گے ۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا ۔ کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو تعلیم کے حصول کیلئے بروئے کار لائیں ۔ اور اگر کسی وجہ سے مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہونے کی صورت میں دلبرداشتہ نہ ہوں ۔ کیونکہ انسانی کامیابی صرف تعلیم سے وابستہ نہیں ۔ دُنیا میں کامیابی کے اور بھی بہت راستے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال میں بہت ایسے دولت مند افراد موجود ہیں ، جن کے پاس واجبی سی تعلیم ہے ۔ لیکن وہ کامیاب زندگی گزار رہے ہیں ۔ اگر اُن کے پا س اعلی تعلیم کی دولت ہوتی تو شاید اُن کی کامیابی کا دائرہ اور بھی وسیع ہوتا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ دُنیا میں نام پیدا کرنے کیلئے کھیل انتہائی اہمیت کی حامل ہیں ۔ اور خود مجھے اس بات پر فخر ہے ۔ کہ ملک میں بہت سارے لوگ مجھے پولو کی وجہ سے جانتے ہیں ۔ اور عزت دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ موجودہ دور میں تعلیم کے بغیر آگے جانا ممکن نہیں ۔ کیونکہ کھلاڑیوں کیلئے بھی تعلیم بنیادی اہمیت رکھتی ہے ۔ انہوں نے طلباء سے کہا ۔ کہ بہترین سپورٹس مین وہ ہے ۔ جس کے دل میں ہار برداشت کا مادہ موجود ہو ۔ انہوں نے طلباء کو پولو کی طرف آنے کی ترغیب دی اور پرنسپل سکول سے کہا ۔ کہ جو طلباء پولو کے ساتھ دلچسپی رکھتے ہیں ۔ وہ اپنے تین ذاتی گھوڑے اور مستوج میں اپنے قلعے میں اُن کو رہائش دینے کی آفر کرتے ہیں ۔ شہزادہ سکند نے سپورٹ گالہ میں اُنہیں بظور مہمان خصوصی دعوت دینے پر پرنسپل اور اساتذہ کا شکریہ ادا کیا ۔ پرنسپل اے کے ایچ ایس ایس طُفیل نواز نے اپنے خطاب میں تین روزہ سپورٹس گالہ کو بہترین طریقے سے انعقاد پر کوآرڈنیٹر سپورٹس کمیٹی اور ممبران کی تعریف کی ۔ اور سکول کے اساتذہ اور طلباء کے بھر پور تعاون اور اس ایونٹ کو کامیاب بنانے پر سب کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اگلی بار سپورٹس گالہ مزید تیاریوں کے ساتھ زیادہ منظم طریقے سے منعقد کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ طلباء میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں ۔ چاہے تعلیم ہو کہ کھیل و ثقافت ۔ ان میں کسی بھی چیز کی کمی نہیں صرف رہنمائی کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ یہ طلباء آگے جا کر تعلیم اور سپورٹس دونوں شعبوں میں چترال کا نام روشن کریں گے ۔ سپورٹس گالہ کے دوران طلباء میوزیکل ٹیم نے بھر پور فن کا مظاہرہ کیا ۔ اور پوری ایونٹ کے دوران لائیو موسیقی سے مہمانان اور تماشائی اساتذہ طلباء محظوظ ہوئے ۔ حاضرین نے بہترین ثقافتی شو پیش کرنے پر اُن کی تعریف کی اور داد دی ۔
aga khan school sports gala concluded 12

aga khan school sports gala concluded 1

aga khan school sports gala concluded 2

aga khan school sports gala concluded 3

aga khan school sports gala concluded 4

aga khan school sports gala concluded 5

aga khan school sports gala concluded 6

aga khan school sports gala concluded 8

aga khan school sports gala concluded 9

aga khan school sports gala concluded 10

aga khan school sports gala concluded 11


شیئر کریں: