Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

 ڈسٹرکٹ یوتھ آفس چترال کے زیر اہتمام نوجوان کیلیے فسٹ ایڈ کے حوالے سے ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد 

Posted on
شیئر کریں:

 ڈسٹرکٹ یوتھ آفس چترال کے زیر اہتمام نوجوان کیلیے فسٹ ایڈ کے حوالے سے ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد

چترال ( چترال ٹایمز رپورٹ ) ڈسٹرکٹ یوتھ آفس لوئر چترال کے زیر اہتمام، پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی(پی ار سی ایس ) اور سول ڈیفنس چترال کے تعاون سے چترال کے نوجوانوں کیلئے فسٹ ایڈ کے حوالے سے چترال ٹاون ہال میں ایک روزہ ٹریننگ کا انعقادکیا گیا، جس میں اے۔ ڈی ۔سی فنانس چترال انور اکبر خان مہمان خصوصی تھے اور سیکرٹری پی ار سی ایس ڈاکٹر ندا نے خصوصی طور پہ شرکت کی۔ان کے ساتھ دیگر شرکاء میں محمد ساجد آفریدی ڈسڑکٹ یوتھ آفیسر، ڈسٹرکٹ فسٹ ایڈ آفیسر، اظہر عالم،ڈسٹرکٹ فیلڈ آفیسر ، نعیم پراچہ،اسماعیل جان سول ڈیفنس آفیسر،اور محمد یحییٰ وارڈن سول ڈیفنس کے علاوہ کثیر تعداد میں چترال بھر سے آئے ہوئے نوجوان سوشل ورکرز،سوشل ایکٹیوسٹس اور والنٹیرز نے شرکت کی۔

اس ٹریننگ میں پی ار سی ایس کے فیلڈ آفیسر نعیم پراچہ نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور فسٹ آیڈ کے ذریعے انسانوں کی جان بچانے کے حوالے سے عملی ٹریننگ سے شرکاء کے سامنے ایسی صورتحال سے بنرد آزما ہونے اور ہسپتال پہنچانے اور دیگر صحت کی سہولیات کی دستیابی تک اس صورتحال سے نکلنے کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا۔
ٹریننگ کے شرکاء نے ورکشاپ کی انعقاد کو سراہا اوراس طرح کے مذید تربیتی پروگرامات کے انعقاد پر زور دیا ۔ آخر میں شرکاء میں سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کئے گئے۔

 

chitraltimes first aid workshop for youth chitral

chitraltimes first aid workshop for youth chitral4 chitraltimes first aid workshop for youth chitral2 chitraltimes first aid workshop for youth chitral1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
63226