Chitral Times

Mar 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

شندور میلہ سے لاسپور نالہ تک – محمد افضل سنبل

شیئر کریں:

شندور میلہ سے لاسپور نالہ تک – محمد افضل سنبل

کھیل کوئی بھی ہو صحت افزا سرگرمی ہے اور ہر ایسی سرگرمی کو سراہنا چاہیئے جس سے انسان کو کچھ لمحات کیلئے فرحت حاصل ہو لیکن پولو بادشاہوں کا کھیل ہونے کی وجہ سے ایک خاص مقام رکھتا ہے وہ بھی اگر دنیا کے بلند ترین سرسبز و شاداب پہاڑوں کے دامن میں کھیلا جارہا ہو-

شندور پولو کو جنرل ضیاع الحق کے دور سے تقویت ملی جب وہ بطور مہمان خصوصی پولو میچ دیکھنے آئے تھے- اس کے بعد جنرل مشرف نے اسے پروان چڑھایا, جن کے دور میں وزیر اطلاعات نیلوفر بختیار پولو میچ کو براہ راست ٹیلی کاسٹ کروایا لیکن اس بار عین فائنل میچ کے وقت پی ٹی سپورٹس پر ٹیبل ٹینس کا میچ دکھایا جاتا رہا بجائے عوام کو پولو فائنل میچ دکھاتے جبکہ اب مذکورہ ایونٹ کیلنڈر ایونٹ کے طور پر منایا جا رہا ہے اور کروڑوں روپے کا بجٹ پولو فیسٹیول کیلئے مختص کیا جاتا ہے-

دوسری جانب اس ایونٹ میں شرکت کرنے والے سیاحوں کی سہولت اور فروغ کیلئے حکومت کی طرف سے کوئی منصوبہ بندی کا شدید فقدان نظر آیا- لاسپور ویلی جو شندور پولو گراؤنڈ کا متصل گیٹ وے ہے جہاں سالانہ گرمیوں میں گلیشئر پگھلنے کی وجہ سے نالے میں طغیانی آتی ہے اور مسافر در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہوتے ہیں لیکن حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی-

موجودہ حکومت گزشتہ نو دس سالوں سے یہی دعویٰ کرتی ہے کہ سیاحت کو فروغ دینا ان کے ترجیحات کا اولین حصہ ہے مگر لگتا ایسا ہے کہ چترال اس صوبے کا حصہ ہی نہیں, ورنہ یہاں پر کچھ تو توجہ مبذول کی جاتی اور کم از کم مرکزی سڑکوں کی حالات بہتر بنایا جاتا- شاہی داس نالہ پر توجہ دی جاتی جو نہ صرف شندور بلکہ گلگت بلتستان اور چائنہ جیسے اہم پڑوسی ملک کو بھی ملاتا ہے-

اس بار صوبائی یا مرکزی حکومت شندور فیسٹیول کی زینت بننے کی ہمت نہیں کی شاید اس لئے کہ ان کے پاس بتانے کیلئے کچھ نہیں تھا, پچھلے دعوؤں اور وعدوں کا بھرم رکھنے میں مکمل طور ناکام رہے نتیجتاً پورا چترال بجلی کی لوڈشیڈنگ اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت کیلئے سراپا احتجاج ہے- کتنا اچھا ہوتا ہے کہ چترال تشریف لاکر عوام کے زخموں پر مرہم رکھتے اور ایک بار پھر مسائل کے حل کا دعویٰ کرتے اور عوام کے آنکھ میں دھول جھونکتے لیکن کچھ تو تسلی ہوتی-
لیکن اس بار وادی لاسپور کے غیور اور مہمان نواز عوام نے اپنے مورثی ثقافت کو جاری رکھتے ہوئے اعلیٰ مثال قائم کی اور لاسپور نالہ کے متاثرین کی دیکھ بال میں دل اور دروازے کھول کر چترال کے عوام کے تمام غم بھلا دیئے, سلام اہل لاسپور سلام۔

chitraltimes chitral shandur road blocked at shahidas and herchin nala 3

chitraltimes shandur festival road block herchin


شیئر کریں: