Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

موڑکھو عماٸیدین کا بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال سے ملاقات

Posted on
شیئر کریں:

موڑکھو عماٸیدین کابجلی کی لوڈ شیڈنگ کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال سے ملاقات

أپر چترال (جمشیداحمد)موڑکھواور ملحقہ علاقہ جات کا بجلی کی ناروا اور بد ترین لوڈ شیڈنگ کے مسلے کو حل کرنے کے سلسلے میں موڑکھو عماٸید ین علاقہ اور معتبرات کا ایک وفد اج ڈپٹی کمشنر اپر چترال منظور احمد افریدی سے ان کے دفتر بونی میں ملاقات کی۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال ان کے بجلی کے سلسلے میں درپیش مساٸل اورمطالبات غور سے سن کر موقع پر ریشن پاور ہاوس میں متعلقہ زمہ دار لاٸن سپر ٹنڈنٹ کو بولا کر لوڈ شیڈینگ کی وجہ معلوم کی جس پر لاٸن سپرٹنڈنٹ نے پاور ہاوس میں پانی کی کمی اور ٹکنیکل خرابی پانی کی مین پاٸپ سے پانی کی لیکیج کا لوڈ شیڈنگ کی مین وجہ بتاٸی اوردو تین دن میں نقص کو دور کرنے اورپاٸپ کی مکمل مرمت کرکے دوبارہ بجلی کی شیڈول جاری کرنے کی زمہ داری لیکر ڈپٹی کمشنر اور عماٸیدیں کی وفد کو مطمٸن کیا جس کو ڈپٹی کمشنر اور عماٸدین وفد نے تسلیم کی اور وقتی طورپر علاقے میں لوڈ شیڈنگ کی مسلے کو کم کرنے کے لیے فلحال ریشن پاور ہاوس بونی لاٸین سے بجلی موڑکھو کو دینے پر اپس میں اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر موڑکھو تورکھو رب نواز بھی موجود تھے موقع پر بجلی اور لوڈ شیڈنگ کا مسلہ حل کرنے اور عوام کے ساتھ بہترین تعاون کرنے پر عماٸیدیں موڑکھو  نے ڈپٹی کمشنر اپر چترال منظور احمد افریدی اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور ان کی ذمہ دارانہ احسن اقدامات کی بے حد تعریف کی۔ عماٸیدیں موڑکھو وفد میں مولانا جاوید حسین, حاجی عبدالکبیر سابق ہیڈ ماسٹر محمد حبیب ودیگر شامل تھے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
62413