Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پیڈو کے11افسران کی اگلے گریڈزمیں ترقی کے احکامات جاری

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) محکمہ توانائی وبرقیات کے ذیلی ادارے پختونخواانرجی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن (پیڈو)کے11افسران کو گریڈ20سمیت گریڈ19،18اورگریڈ17میں ترقی دے دی گئی۔پیڈوسلیکشن اینڈ پروموشن بورڈ کی سفارشات کے بعدجاری کردہ اعلامیے کے مطابق گریڈ 19کے دوافسران انجینئرمحمدعرفان اورانجینئر واجد نوازکواون پے سکیل میں گریڈ20میں ترقی دے کرچیف انجینئرتعینات کردیا گیاہے۔اسی طرح گریڈ18کے دوافسران انجینئرقیوم زمان اورانجینئر ریاض احمد جان کو گریڈ19میں ترقی دے کرڈائریکٹرتعینات کردیا گیاہے جبکہ حاجی محمد طارق کوگریڈ17سے ترقی دے کرگریڈ18میں ڈپٹی ڈائریکٹرتعینات کیا گیاہے۔اسی طرح گریڈ 17میں ترقی پانے والے دیگرافسران میں مقبول خان،تنویر،شہریار،محمدزبیر،نثارمحمد،محمداقبال شامل ہیں۔واضح رہے کہ ترقی پانے کے بعدمذکورہ افسران کومختلف عہدوں پرذمہ داریاں سونپ کرتعیناتی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
58731