Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ٹورازم پولیس کو ایک منظم فورس بناکر تمام سیاحتی مقامات پر تعینات کیا جا ئیگا، عاطف خان

Posted on
شیئر کریں:

محکمہ سیاحت کے حکام متعلقہ ضلعی انتظامیہ کیساتھ ملکر سیاحتی مقامات پر سیاحتی سرگرمیاں منعقد کرنے کے لئے پلان ترتیب دیں۔عاطف خان

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) خیبر پختوخوا کے سینئر وزیر برائے سیاحت عاطف خان نے ٹورازم پولیس کی تربیت کے لئے تھائی لینڈ کی حکومت سے رابطہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹورازم پولیس کو ایک منظم فورس بناکر سیاحوں کی سہولت کے لئے خیبر پختونخوا کے تمام سیاحتی مقامات پر تعینات کیا جائیے گا۔سینئر وزیر نے اگلے ہفتے سے اناکڑ،گبین جبہ الائی,گنول اور اگلے مہینے سے تمام سیاحتی مقامات پر کیمپنگ پاڈز فعال بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ اس حوالے سے سینئر وزیر عاطف خان کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جسمیں میں سیکرٹری کامران رحمان،ایڈیشنل سیکرٹری بابر خان اور ایم ڈی سیاحت سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں سیاحتی مقامات پر تفریحی سرگرمیاں منعقد کرنے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔سینئر وزیر نے کاغان،ناران گلیات سمیت تمام سیاحتی مقامات پر تفریحی سرگرمیوں اور جگہوں کی نشاندہی کے لئے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ سے رابطے میں رہنے کی بھی ہدایت کی۔اجلاس میں صوابی کے علاقے ہنڈ کے مقام پر واٹر پارک بنانے پر بھی غور کیا گیا۔وزیر سیاحت نے محکمہ سیاحت کے حکام کو شوگران بازار کی خوبصورتی کے لئے پلان ترتیب دینے سمیت پاڑہ چنار،تیراہ اور سمانا میں سیاحتی مقامات پر سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
22905