
محکمہ صحت چترال کے تین چیف پی ایچ سی ٹیکنیشن کو گریڈ 17میں ترقی دیدی گئی
محکمہ صحت چترال کے تین چیف پی ایچ سی ٹیکنیشن کو گریڈ 17میں ترقی دیدی گئی
پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) خیبرپختونخوا حکومت کے مجاز حکام نے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی (ڈی پی سی ) کے سفارشات کی روشنی میں محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے چوہتر چیف پی ایچ سی ٹیکنیشن بی پی ایس 16 کو پی ایچ سی ٹیکنالوجسٹ بی پی ایس 17کے پوسٹ پر ریگولر بنیادوں پر ترقی دینے کے احکامات جاری کی ہے ۔جن میں چترا ل کے تین سپوت بھی شامل ہیں۔ چترال کے پی ایچ سی ٹیکنالوجسٹ بی پی ایس 17 میں ترقی پانے والوں میں گل فراز بوایچ یو سنوغر اپرچترال اور محمد ناجی اللہ ساکن سنگور اور سردار نواز اوچسٹ لوئرچترال شامل ہیں۔

