Chitral Times

May 14, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

نیشنل پولو چیمپن شپ اپرچترال؛ ہیڈکواٹر بونی اور خالد بن ولی برنس ٹیم فائینل میں پہنچ گئے

شیئر کریں:

اپر چترال (جمشید احمد) ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اپر چترال کے زیر اہتمام اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے زیرنگرانی پولو گراونڈ بونی میں جاری نیشنل پولو چیمپن شب 2021کے سیمی فائینل میچیز پولو گراونڈ بونی میں کھیلے گئے کمشنر ملاکنڈ ڈویثرن سید ظہیر الاسلام سیمی فائینل میچوں کے مہماں خصوصی تھے پہلی سیمی فائینل خالد بن ولی برنس ٹیم اور بابائے یاسین گلگت کے درمیاں کھیلا گیاخالد بن ولی برنس ٹیم نے بابائے یاسین گلگت ٹیم کو 7 کے مقابلے میں 12گولوں سے شکست دیکر فائینل میں پہنچا۔ دوسری سیمی فائینل ہیڈکواٹر بونی بلیو اور سب ڈویثرن یاسین کے درمیاں کھیلا گیا مقررہ وقت تک اسکور چار چار گولوں سے برابر رہے اضافی وقت میں ہیڈکواٹر بونی نے مزید تین گول اسکور کیے اور سبڈویثرن یاسین نے ایک گول اسکورکیا اسطرح ہیڈ کواٹر بونی بلیو نے یہ مقابلہ 5 کے مقابلے میں 7گولوں سے جیت کر فائینل کے لیے کوالیفائی کیا۔بونی پولو گراونڈ شایئقین سے کھچاکھچ بھرا ہوا تھا ہزاروں شائیقین سیمی فائینل کے دلچسب مقابلوں سے لطف اندوز ہوئے۔فائینل کل بروز جمعرات بعمل دو بجے پولو گراونڈ بونی میں خالد بن ولی برنس ٹیم اور ہیڈکواٹر بونی بلیو کے درمیاں کھیلا جائیگا۔۔

chitraltimes polo tournament booni upper chitral1
chitraltimes polo tournament booni upper chitral2
chitraltimes polo tournament booni upper chitral6
chitraltimes polo tournament booni upper chitral4
chitraltimes polo tournament booni upper chitral5 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
54123