Chitral Times

May 11, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال میں منشیات کے خاتمہ اوراگہی کیلئے ایکشن کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔عمر قریشی

شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز) چیئر مین ایکشن کمیٹی انسداد منشیات ضلع چترال الحاج محمد عمر قریشی نے بدھ کے روز چترال پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات کے استعمال کا نا سور نوجوانوں میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور منشیات کے استعمال کے منفی اثرات نے معاشرہ کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے جس کا نتیجہ خودکشیوں کی صورت میں نکلتا ہے۔

وقت کا تقاضا ہے کہ ہم سب کواس کی روک تھام کے لئے آگے آنا چاہئے۔ہم نے ایکشن کمیٹی انسداد منشیات کے نام سے ملک گھیر تنظیم بنا کر محرم الحرام کے مبارک مہینے میں معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کے لئے عملی طور پرمیدان میں آ گئے ہیں۔ہمارا کام حکومتی اداروں کے ساتھ مل کر لوگوں خصوصاً نوجوانوں میں منشیات کے استعمال کے منفی اثرات کے حوالے سے آگہی پیدا کرنے اور منشیات فروشوں کی نشاندہی کرنا ہے۔ہم بہت جلد چترال میں سمینار منعقد کرکے ضلعی دفتر کا افتتاح کریں گے۔

انہوں نے لوگوں سے اس توقع کا اظہار کیا کہ لوگ اپنی آنے والی نسلوں کی مستقبل کی بقاء کی خاطر ہمارا ساتھ دیں گے۔کیونکہ ہمارا مشن سیاست اور دیگر اختلافات سے بالا تر ہوکر انسانیت کو بچانے کے لئے مل کر کام کرنا ہے۔

chitraltimes muhammad umar qureshi pc1

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , , ,
51325