
بروک لاسپور پل خستہ حالی کا شکار، فوری نوٹس لیا جائے۔عوامی حلقے
اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) بروک لاسپور کے عوام نے منتخب نمائندگان اور ضلعی انتظامیہ اپر چترال سے مطالبہ کیاہے کہ بروک لاسپور پل کی خستہ حالی کا فوری نوٹس لیا جائے جو کئی برسوں سے مرمت نہ ہونے کیوجہ سے انتہائی مخدوش حالت میں ہے اور کسی بھی وقت حادثے کا خدشہ ہے۔ ایک اخباری بیان میں علاقے کے عمائدین نے پل کی فوری مرمت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بروقت مرمت نہ ہونے کی صورت میں پل کو بھی مذید نقصان پہنچنے کا قوی امکان ہے لہذا عوام کے ساتھ قومی خزانے کو بھی نقصان پہنچنے سے بچایا جائے۔

