Chitral Times

May 13, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ارسون روڈ کی تعمیر میں مقامی ٹھیکہ داروں‌کو بھی مقابلے میں شامل کیا جائے…نوراحمدخان

Posted on
شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز)آل گورنمنٹ کنٹریکٹرزایسوسی ایشن چترال کے صدرنوراحمدخان نے ایس آرایس پی کےPATRIPپروگرام کے تحت اُرسون روٖ ڈکاٹھیکہ الاٹ کرنے کے مراحل پر تحفظات کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ غیرضروری شرائط کوختم کرکے مقامی ٹھیکہ داروں کومقابلے میں حصہ لینے کاقابل بنایاجائے۔بدھ کے روزچترال پریس کلب میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایس آر ایس پی کو انجینئرنگ کونسل اورکیپرا کے ضوابط کاپابندہوناچاہیے لیکن 6کلومیٹراُرسون روڈکے ٹینڈرمیں تبدیلی کرکے مقامی ٹھیکہ داروں کواس سے محروم رکھنے کی کوشش کی گئی ہے جس کافوری طورپرنوٹس لیاجائے۔
.
انہوں نے کہا کہ چترال افغانستان کے سرحدمیں واقع ہونے کی وجہ سے اس علاقے میں ٹھیکہ داربھی ہشت گردی کے خلاف جنگ میں متاثرہوئے ہیں جس کی وجہ سے PATRIPکے تحت اس کام میں مقامی ٹھیکہ داروں کوفوقیت دی جائے۔انہوں نے PATRIPکے تحت چترال کے سرحدی علاقے ارندواوراُرسون میں سڑکوں کی تعمیرپرایس آرایس پی کاشکریہ اداکیا۔ا
.
۔نور احمد خان نے کہاکہ چترال میں بھی C-2، C-3اور C-4 کیٹگری کے ٹھیکہ داروں کی دستیابی کے باجود ان کوٹینڈر کے عمل سے محروم رکھنا نہایت ذیادتی ہے۔ لہذا اس کا نوٹس لیا جائے. اورمقامی ٹھیکہ داروں‌کو مقابلے میں‌حصہ لینے کیلئے شرائط میں نرمی کی جائے.


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
27954