Chitral Times

May 8, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال زرگراندہ بنیادی سہولیات سے محروم،نمائندگان کی صوابدی فنڈز سے بھی نظرانداز- منظوراحمد

شیئر کریں:

چترال زرگراندہ بنیادی سہولیات سے محروم،نمائندگان کی صوابدی فنڈز سے بھی نظرانداز- منظوراحمد

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز)سابق نائیبر ہوڈ ناظم منظور احمد ایڈوکیٹ،سماجی کارکنان سیف الدین اور شکیل احمد جناح نے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ چترال ٹاون کو زمانہ قدیم سے مختلف دیہات کا مجموعہ کہا گیا ہے۔دیہات کے نام ہیں لیکن زرگراندہ کا نام خاص ”چھترار” ہے یہ بات تاریخ چترال سے ثابت ہے اس لییکہ ملحقہ دیہات کے مخصوص نام ہیں مثلا جغور،ہون،مستجپان دہہ،خورکشاندہ،مغلان دہ،آڑیان،موڑ دہ اور زرگراندہ کو صرف ”چھترار” کہا گیا ہے اس لیے چترال کی جو مشہور ندی زرگراندہ کے ساتھ گزرتی ہے اس کا نام ”چھترار گول ” ہے زرگراندہ نام بہت بعد میں یہا ں پر ہندو زرگروں کے بسیرے کی وجہ سے پڑا ہے۔

اس گاوں میں شاہی قلعہ موجود ہے جو اس کے اصل چترال ہونے کا ثبوت ہے۔یہ ”اصل چترال” چترال ٹاون کا دل ہے اس لیے کہ کالجز،بڑے بڑے ہوسٹلز،شناختی کارڈ کا دفتر، ڈی ایچ کیو ہسپتال،پولیس کے دفاتر کونسل تمام عدالتی دفاتر سکول، پریس کلب،رہایشی کرایے کے مکانات،بچیوں کی ہوسٹلیں شاہی قلعہ گودام، پرنٹنگ پریس گویا کہ سارے اہم دفاتر ادھر ہی ہیں۔لیکن بدقسمتی یہ ہے کہ یہاں پر سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ٹاون میں یہ علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہے۔ یہاں پر پینے کے پانی کا مسلہ ہے بجلی کی لوڈ شیڈنگ یہا ں سے شروع ہوتی ہے روڈ نام کی کوئی چیز نہیں، گلیاں تنگ اور گزرنے کے قابل نہیں۔سکوریٹی کا کوئی انتظام نہیں۔حکومت کی کوئی توجہ اس اصل چترال کی طرف نہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ٹاون کے لیے حالیہ حکومتی فنڈ جو کہ خطیر رقم ہے اس میں اس گاوں کا کوئی حصہ نہیں۔ ملحقہ سارے گاوں میں پایپ لاین،بڑے گیٹ،سرچ لایٹ گاوں کے درمیان راستوں اور گلیوں کی پختگی اور کشادگی کے بڑے بڑے منصوبے رکھے گیے ہیں اور ایم این صاحب نے باقاعدہ ان کا افتتاح بھی کیا ہے۔اس علاقے کو بالکل محروم رکھنے کی منطق سمجھ میں نہیں آتی۔گاوں کے مکین اس محرومی پر بہت مایوس اور سیخ پا ہیں ممکن ہے اپنی اس محرومی کے خلاف میدان میں آجائے۔

اُنہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر لویرچترال چترال پولیس ہسپتال عملہ اس سلسلے میں خاموش کیوں ہیں میں حکام بالا سیاسی نمایندوں خاص کر مشیر خاص وزیر زادہ اور ایم این اے کی توجہ اس مسلے کی طرف دلانا چاہتے ہیں اور انتظامیہ کی نوٹس میں لانا چاہتے ہیں کہ زرگراندہ کی اس محرومی کا نوٹس لے کر مزکورہ فنڈ سے اس کا حصہ دیا جایے اور اس کے درینہ مسائل کو ترجیحی بنیاد پر حل کیا جایے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , ,
50103