Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سطح سمندر سے دس ہزار فٹ کی بلندی پر واقع شیاقلشٹ تورکہو میں منعقدہ فیسٹول اختتام پذیر

شیئر کریں:

تورکہو(نمائندہ چترال ٹائمز ) سطح سمندر سے تقریباً دس ھزار فٹ کی بلندی پر واقع چترال کی چند سیاحتی مقامات میں سے ایک سب تحصیل تورکھو کے خوبصورت گاؤں شیاقلشٹ ہے جہاں سالانہ فیسٹیول اپنے تمام تررنگینیوں کے ساتھ اختتام پذیر ھوا۔پہلے سال کی طرح امسال بھی فٹبال ،کرکٹ، والی بال، کریم بورڈ کے مقابلے منعقد ھوئے ۔اس چار روزہ جشن میں اپر چترال کے مختلف علاقوں سے کھلاڑیوں نے شرکت کی اور مقامی لوگوں نے بہترین طریقے سے انجوائے کئے ۔


اس جشن میں کئی ٹیموں نے قسمت ازمائی کی ۔فائنل میں فٹبال میں ھیڈ کوارٹر ایف سی کھوت نے ٹرافی اپنے نام کر لی۔ کرکٹ کی ٹرافی پھورکوت جبکہ والی بال میں اجنو نے میدان مار لیا ۔اس طرح امسال کا جشن تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام ھوا۔

مقامی لوگوں نے چترال ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت اور سیاسی لیڈروں پر زور دیا کہ جس طرح جشن شندور اور جشن کاغلشٹ منعقدکرائے جاتے ہیں اس طرح جشن شیاقلشٹ کو بھی فنڈ مختص کیا جائے کیونکہ شیاقلشٹ بھی ایک بہترین سیاحتی مرکز ھے ۔

chitraltimes shiaqolasht festival torkhow5
chitraltimes shiaqolasht festival torkhow4
chitraltimes shiaqolasht festival torkhow3
chitraltimes shiaqolasht festival torkhow2
chitraltimes shiaqolasht festival torkhow1

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , , , ,
50095