Chitral Times

Apr 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کویڈ 19کے خلاف بر سر پیکار فرنٹ لائن ڈاکٹرز۔نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف میں تعریفی اسناد اور کرونا کٹس تقسیم

شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چترال میں منعقدہ ایک پر وقار تقریب میں کویڈ 19کے خلاف بر سر پیکار فرنٹ لائن ڈاکٹرز۔نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف میں تعریفی اسناد اور کرونا کٹس تقسیم کئے گئے۔جس کا اہتمام ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال نے معروف قانون دان صاحب نادر ایڈوکیٹ کے بیرون ملک مقیم صاحب ذادیوں کے تعاون سے کیا تھا۔

تقریب سے میڈیکل سپر ٹنڈنٹ ڈاکٹر شمیم۔سابق ایم ایس ڈاکٹر نذیر احمد۔ میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر رکن الدین۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز حیات شاہ اور عبد الولی خان۔پرنسپل کامرس کالج پروفیسر صاحب الدین اور مہمان خصوصی صاحب نادر ایڈوکیٹ نے خطاب کیا۔

انہوں نے کرونا وباء کے دوران آئسولیشن سنٹر میں کرونا وائیرس کے خلاف بر سر پیکار رہ کر کرونا مریضوں کی علاج معالجے پر ڈاکٹر اور اسٹاف کوشاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ان کی جدوجہد کے باعث چترال میں جانی نقصان کم ہوئے۔ضلع بھر میں 98 کورینٹین سنٹر قائم کئے گئے تھے جہان مقیم شہریوں کو بہترین سہولیات میسر کئے گئے تھے۔DHQ ہسپتال چترال کے آئسولیشن سنٹر میں 1736 کرونا کے مریض داخل تھے سترہ اموات ہوئے اور باقی صحتیاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔انہوں نے کہا کہ کرونا ویکسینیشن کے عمل میں بھی ضلع چترال دوسرے اضلاع سے آگے ہے۔انہوں نے کہا کہ کرونا وباء ختم نہیں ہوا ہے بلکہ کمی واقع ہوئی ہے شہریوں کو چاہئے کہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے SOPs پر سختی سے عمل کریں۔تاکہ مکمل طور پر اس پر قابو پایا جا سکے۔انہوں نے خدمت کے جذبہ سے سر شار صاحب نادر ایڈوکیٹ کے کاوشوں کو بھی سراہا۔

chitraltimes certificate distributes among covid front line workers1
chitraltimes certificate distributes among covid front line workers2
chitraltimes certificate distributes among covid front line workers3
chitraltimes certificate distributes among covid front line workers4
chitraltimes certificate distributes among covid front line workers5
chitraltimes certificate distributes among covid front line workers

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
49575