
نیوزی لینڈ کے شہدا کے ساتھ یکجہتی کے طور پر18 مارچ کو قومی پرچم سرنگوں رہیگا
پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) کرائس چرچ نیوزی لینڈ میں دو مساجد پر دہشت گردی کے حملے کے غم اور دکھ میں حکومت پاکستان نے 18مارچ 2019بروز پیر ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ایک اعلامیے کے مطابق حکومت پاکستان نے یہ فیصلہ اس واقعے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے غم زدہ خاندانوں کے ساتھ یک جہتی اور ہمدردی کے طور پر کیا ہے ۔