Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال میں زکواۃ کی مد میں مستحقین میں چیک تقسیم

شیئر کریں:

اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چیرمین ضلعی ذکواۃ کمیٹی محمدقاسم نے اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی کے مستحقین میں ذکواۃ کی دوسری قسط کی چیک تقسیم کیے اس سلسلے ایک مختصر اور پروقار تقریب بونی میں ہوئی۔ اس تقریب کے مہمان خاص ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین تھے جبکه مستحقین اور دوسرے لوگوں کے علاوه منیجر نشنل بینک بونی امجد اے ثانی بھی خصوصی طور پر تقریب میں شریک تھے۔نظامت کے فرائض تحریک انصاف کے نوجوان راہنما اورجنرل سکرٹری تحصیل مستوج دیدارعلی میر نے ادا کی۔ چیرمین ذکواۃ چترال محمدقاسم نے تقریب کےاغراض ومقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے تقریب منعقد کرنے کا مقصد ہرگز یہ نہیں کہ ہم کوئی نمود ونمائش کررہے ہیں۔ بلکہ لوگوں کو باور کرانا ہے کہ ذکواۃ فنڈز کی تقسیم میں شفافیت کو مقدم رکھا جارہا ہے۔اس میں صحی حقدار تک اس کا حق پہنچانے کی بھرپورکوشش کی جارہی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ان کے کوششوں سے چترال کےلیے ذکواۃ فنڈز میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔جو 76لاکھ سے بڑھ کر تقریبا” پانچ کروڑ تک پہنچی ہے اور مزید ذرائع پیدا کرنے کی جدوجہد جاری رہیگی ۔

تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین نے اپنے مختصر خطاب میں ذکواۃ فنڈز میں شفافیت کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے تجویز پیش کی کہ اپر چترال کے جعرافیائی حالات کے پیش نظر اس میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ بروغل یا اس جیسے دوسرے پاسماندہ علاقے کے مستحقین اور شہری علاقے کی مستحقین کو ایک جیسے پیکیج دیتے ہوئے اس بات کو مد نظر رکھنے کی ضرورت ہے کہ ان کےمابین فاصلے کی وجۂ سے ضروریات زندگی کی اشیا شہروں کی نسبت کئی گنا اضافے کے ساتھ دستیاب ہوتے ہیں۔لہذا چیرمین صاحب اس مسلے کو بالائی حکام کے سامنے اٹھا کر اسے حل کرنے کی کوشش کریں تو کامیابی کی صورت میں مستحقین کو شاید مزید سہولت میاثر ہونگے۔ بعد میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین اور چیرمین ذکواۃ محمد قاسم نے مستحقین میں گزرا الاونس 12/12ہزار اور جہیز فنڈز کی مد میں 30/30ہزار روپے تقسیم کیے.

ویلج کونسل بونی I اور بونی II میں کل 90 مستحقین کو رقوم کی ادائیگی بزریعہ کراس چیک کی گئی۔ جن میں 6خواتین کو جہیز کی مد میں فی کس 30,30 ہزار روپے کے چیک دے دئیے گئے جبکہ باقی مستحقین کو فی کس 12,12 ہزار روپے کے کراس چیک دے دئے گئے۔

chitraltimes zakat distributed upper chitral qasim2

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
49438