Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پرائمیری سے سیکنڈری تک تعلیمی ادارے 24مئی سے کھولنے اوراعلیٰ تعلیمی ادارے7 جون تک بند رکھنے کا فیصلہ

شیئر کریں:

پشاو ر(چترال ٹائمز رپورٹ) محکمہ اعلی تعلیم خیبرپختونخوا نے کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر اعلیٰ تعلیمی ادارے 7 جون تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے جمعہ کو جاری کئے گئے اعلامیہ کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پشاور، مردان، چارسدہ، صوابی، کوز دیر، برہ دیر، باجوڑ، بونیر، ملاکنڈ، سوات، شانگلہ، ایبٹ آباد، مانسہرہ سمیت تورغر، بٹگرام، ہری پور، بٹگرام، اورکزئی، کوہاٹ، کرم، بنوں، جنوبی وزیرستان اور ڈی آئی خان میں اعلیٰ تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جن اضلاع میں کورونا شرح 05 فیصد ہے یا اس سے زیادہ ہے ان اضلاع میں ادارے بند رہیں گے۔ مزید تفصیلات بیان کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے کہا کہ پڑھانے اور سکھانے کا عمل آن لائن طریقہ کار کے تحت ہوگا۔ کورونا شرح کم رکھنے والے اضلاع میں تعلیمی ادارے مروجہ طریقہ کار کے تحت 24 مئی سے کھل جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پابندی کا اطلاق سرکاری ونجی تمام اداروں پر ہوگا کیونکہ طلباء اور اساتذہ کرام کی صحت و تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

notification school re opening from 24th May

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
48432