Chitral Times

May 13, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے دونوں اضلاع لاک ڈاون، بازار، مارکیٹس بندرہیں، ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد رہی۔

شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) محکمہ ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈی پی او لوئرچترال سونیہ شمروز خان (PSP) کی خصوصی احکامات پر تمام بین الاضلاعی و بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر ہفتہ اور اتوار کو مکمل طور پر پابندی عائد کی گئی ۔پولیس کی طر ف سے جاری پریس ریلز کے مطابق صوبائی ٹرانسپورٹ کے ساتھ ساتھ کرونا کو پھیلنے سے روکنے اور اس پر قابو پانے کے لیے مخصوص دکانوں کے علاوہ پورا چترال بازار اور بازار دروش مکمل طور پر لاک ڈاؤن کی گئی ۔اسی طرح ضلعے کےد وسرے علاقوں میں بھی لاک ڈاون کی پاسداری کی گئی


دریں اثنا اپر ضلعے میں بھی لاک ڈاون احکامات کی مکمل پابندی کی گئی ،صرف مخصوص دکانوں کے علاوہ باقی مارکیٹس اور بازار بند رہیں۔ ٹرانسپورٹ آڈے سنسان رہے۔

chiral transport ada lockdown1
chiral transport ada lockdown
Chitral bazar lockdown
upper chitral booni lockdown2
upper chitral booni lockdown

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
47923