Chitral Times

May 8, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آغا خان ان ہائیر سیکنڈری سکول گلگت میں” جنگلی حیات کا عالمی دن “ڈپٹی اسپیکرکی شرکت

شیئر کریں:

گلگلت ( چترال ٹائمزرپورٹ) آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول گلگت میں “جنگلی حیات کا عالمی دن” منایاگیا ، ڈپٹی سپیکر برائے گلگت بلتستان اسمبلی نذٰیر ایڈوکیٹ نے پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، ۔

deputy speaker gb


جنگلی حیات کے عالمی دن کے موقعے پر ورلڈ لائف فنڈ فار نیچر ( (WWF گلگت، ادارہ برائے جنگلی حیات گلگت بلتسان اور آغا خان ہائیر سیکنڈدی سکول گلگت کے اشتراک سے آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول میں ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی ۔ سکول ہٰذا کے طلبہ نے جنگلی حیات کی اہمیت سے آگاہی، اُن کے تحّفظ کے طریقہ ہائے کار اور گلوبل ویلیج کی بہترین شہری کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کو اپنی تخلیقی مصّوری کے ذریعے پیش کیا ۔ تقریف کے مہمان خصوصی ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی جناب نذٰیر ایڈوکیٹ نے طلبہ کی تخلیقی کاوشوں پر مشتمل سکول کے کوری ڈور میں اویزاں تصویری نمائش کا دورہ کیا اس موقعے پر سکول ہذا کے پرنسپل ظفر اقبال نے مہمان خصوصی کو طلبہ کے کی تخلیقی کاوشوں کی تفصیل بتائی ۔ موصوف کی معیّت میں دیگر مہمان بھی شامل تھے جن میں ڈبلیو – ڈبلیو – ایف کے ریجنل ہیڈ جناب حیدر رضا ، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلیم عبد الحمید ، ادارہ برائے تحفظ جنگلی حیات گلگت بلتستان کے کنزر ویٹر خالد حیسن ، ڈپٹی ڈائریکٹر برائے ماحولیات خادم حسین اور گلگت بلتستان کے نامور صحافی شبیر میر شامل تھے ۔

aga khan school gb wildlife day potrait

تقریب میں سکول ہٰذا کے فیکلٹی ممبرز ، طلبہ ، آغا خان ایجوکیشن سروش پاکستان گلگت بلتسان کے نمائندے، ڈبلیو – ڈبلیو – ایف گلگت بلتستان کے دیگر عہدیدار، ادارہ برائے جنگلی حیات گلگت بلتسان کے کارکنوں کے علاوہ قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی اور گورنمنٹ ایجوکیشن کے نمائندوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور ترجمے سے ہوا ۔ سکول کےپرنسپل جناب ظفر اقبال صاحب نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے نہ صرف جنگلی حیات کے تحّفط بلکہ عالمی طور پر ایک مثالی شہری کی حیثیت سے طلبہ کی جانب سے کی جانے ولی آگاہی سرگرمیوں پر مبنی پروگراموں کی طرف مندوبین کی توجہ مبذول کروائی اور تقریب کے شرکا ٔ کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے طلبہ کو مستقبل میں عالمی چیلینجوں اور مسائل کا ہمت اور خندہ پیشانی سے مقابلہ کرتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں ۔ جنگلی حیات کے تحفظ پر آج آپ نے تصاویر اور خاکوں پر مشتمل ہمارے طلبہ کی جو سوچ دیکھی یہ اس سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔


اس کے بعد مہمان خصوصی نے جنگلی حیات سے متعلق منعقدہ پروگرام میں مصوری کے ذریعے جنگلی حیات کی ضرورت کو اجاگر کرنے میں پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں تعریفی اسناد تقسیم کیں ۔ منصفین کی پڑتال پر مبنی نتائج کے مطابق سکول ہذا کے طالب علم علیان علیم نے پہلی ، علیان آمین نے دوسری اور علیان احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ یہ عجیب اتفاق رہی کہ تمام مصوروں کے ناموں میں قریبی مماثلت پائی جاتی ہے تاہم تاہم کسی ایک خاندان یا ایک علاقے کے نہیں ہیں ۔ تقریب کی پہلی نشت کے اختتام پر مہمان خصوصی کے خطاب سے پہلے وائلڈ لائف کے کنزرویٹر خالد حسین اور WWF گلگت کے سربراہ حیدر رضا کے علاوہ دوسرے مقررین نے جنگلی حیات کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔

aga khan school gb

آخر میں مہان خصوصی نے شرکائے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول کے طلبہ اور اساتذہ کی محنت کو سراہتے ہوئے سکول ہذا کے طلبہ کو آنے والے کل کا لیڈر قررار دیا اور جنگلی حیات سے متلعق طلبہ کے تخیل کوخوبصورت الفاظ میں خراج تحسین پیش کی ۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتسان کو اللہ تبارک وتعالیٰ نے دنیا کی تمام عظیم نعمتوں سے مالامال کیاہے ۔ دنیا کے تین بڑے پہاڑی سلسلے یہاں آکے سر جوڑتے ہیں اور دنیا کے بہترین آبی ذخائر کا منبع بھی یہی علاقہ ہے ۔ یہی نہیں بلکہ دنیا کے خوبصورت جنگلی حیات کا مسکن بھی یہی علاقہ اور یہی پہا ڑ و جنگل ہیں ۔ لہذا اللہ کی ودیعت کردہ ان نعمتوں کا شکر اُس وقت صحیح معنوں میں ادا ہو سکے گا جب ہم ان کا تحفظ کریں گے ۔ ہمیں دنیا کے انتظار میں نہیں رہنا چاہئے کہ کوئی ادارہ آکے ہماری جنگلی حیات اور ہماری معدنیات و آبی ذخائر کی حفاظت کرے گا بلکہ ہمیں خود اپنی حفاظت کرنے کے گر جاننا چاہئے اور مجھے یقین ہے کہ ہماری آنے والی نسل جنگلی حیات اور ماحول کو خوشگواو رکھنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی ۔

aga khan school gb3


پروگرام کی دوسری نشست میں مہمان خصوصی نے سکول ہذا کے صحن میں پودا لگا کر سکول میں شجر کاری کا آغاز کیا اس کے بعد انہوں نے سکول کی لائبریری اور کمپیوٹر لیب کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے آغا خان ایجوکیشن سروس کی کاوشوں کو سراہا اور حکومت کی جانب سے تعلیم کے میدان میں آغاخان ایجوکیشن سروس پاکستان ، گلگت بلتستان کے ساتھ تعاؤن کی یقین دہائی بھی کی۔

aga khan school gb wildlife day

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, گلگت بلتستانTagged
45990