Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محکمہ وائلڈ لائف چترال کے زیر اہتمام جنگلی حیات کا عالمی دن منایا گیا

شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) ہر سال 3مارچ کوعالمی یوم جنگلی حیات (ورلڈ وائلڈ لائف ڈے) منایا جاتا ہے۔ 20 دسمبر 2019 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نےاپنے 68 ویں سیشن میں ہر سال یہ دن منانے کی قرارداد منظور کی تھی۔ اس دن کو منانے کا مقصد دنیا بھر میں جنگلی حیات کی نسل و افزائش، اس کے ماحولیات پر اثرات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے تعلق سے شعور اجاگر کرنا ہے۔

جنگلی حیات کے عالمی دن کی مناسبت سے اغا خان کمیونٹی اسکول بوختیلی لوٹکوہ میں تقریب ہوئی جس میں طلبہ کی جانب سے تقریری مقابلہ سمیت ڈرائنگ مقابلے بھی منعقد کیے گئے تھے۔ ڈی ایف او وائلڈ لائف چترال محمد الطاف علی شاہ نے مہمانوں کو عالمی یوم جںگلی حیات میں شرکت پر خوش امدید کیا۔ انھوں نے عالمی یوم جنگلی حیات پر روشنی ڈالتے ہوئے جنگلی حیات اورعلاقے کے قدرتی وسائل کی بقا میں طالب علموں اور کمیونٹی وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ کے باہمی کرادار کا زکر کیا۔دونوں کے مابین اس اشتراک کو مزید مضبوط کرنے پر زور دیا۔

تقریب میں شریک طالبات نے بھی تقریری مقابلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ عالمی یوم جنگلی حیات پر روشنی ڈالی۔ وی۔سی۔سی بوختلی کےپریزیڈنٹ مفتاح الدین نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

پروگرام کے اخر ف میں ڈی ایف اونے تقریری مقابلوں اور ڈرائنگ کے مقابلوں میں شریک طالب علموں میں انعامات تقسیم کی۔

world wildlife day observed chitral 4
world wildlife day observed chitral 1
world wildlife day observed chitral 2
world wildlife day observed chitral 1 1

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
45976