Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تحفہ والدین برائے تربیت اولاد…..ڈاکٹر محمدیونس خالد

شیئر کریں:

الحمدللہ میری کتاب”تحفہ والدین برائے تربیت اولاد” شائع ہوکر منظر عام پر آگئی ہے۔ بہت جلد چترال کی مارکیٹ میں بھی دستیاب ہوگی۔ باذوق اہل چترال کی طرف سے جس طرح میری پہلی کتاب “ریاست چترال کی تاریخ اور طرزحکمرانی” کو پزیرائی ملی تھی امید ہے کہ اس اہم کتاب کو اس سے کہیں زیادہ پزیرائی اور پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔

یہ کتاب ان والدین ، اساتذہ کرام، تعلیمی اداروں ، شادی شدہ جوڑوں اور مینٹور زحضرات کے لئے خاص تحفہ ہے،جوموجودہ چیلنجنگ دور میں بچوں  کی جامع اور معیاری تعلیم وتربیت کے لئے فکرمندرہتے ہیں۔کتاب کل 280 صفحات پر مشتمل ہےجو خوبصورت ٹائٹل، عمدہ کاغذ، اچھی بائنڈنگ اور دلچسپ لے آوٹ کی حامل ہے۔کتابی مواد کی خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں۔

1۔ کتاب کا اسلوب پریکٹیکل  اور تھیوریٹیکل دونوں ہے۔

1۔ کتاب کا موادتربیت اولاد کے مستند دینی  احکام ،جدیدسائنٹفک ریسرچ ، نفسیاتی اصولوں اور مصنف کے ذاتی تجربات ومشاہدات اور تحقیق  پرمبنی  ہے۔

2۔کتاب کی زبان سلیس اور سادہ رکھی  گئی ہے تاکہ ہر سطح کے قارئین کتاب سے استفادہ کرسکیں۔

3۔ کتاب دور حاضرمیں تربیت کے حوالے سے جامع اپروچ کی حامل ہے۔

4۔  موثر پیرنٹنگ کے  پریکٹیکل  طریقے کتاب میں بتائےگئے ہیں۔

4۔ خاص کر ٹین ایجر بچوں کی پیرنٹنگ کا پورا باب شامل کیاگیا ہے۔

بسام ریسرچ پبلی کیشنز کراچی نے روایتی معیار کو برقراررکھتے ہوئے بھرپوراہتمام سے کتاب شائع کی ہے۔

اہل ذوق کتاب خود پڑھیں اور دوستوں کو تحفہ میں پیش کریں ۔  شکریہ


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, خطوطTagged
42810