Chitral Times

Apr 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محکمہ بلدیات و دیہی ترقی کے 7افسران کی گریڈ 19 پر ترقی، چترال کے قدیر ناصر بھی شامل

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ)محکمہ بلدیات ودیہی ترقی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے سپیشل سیکرٹری سمیت ایڈمنسٹریشن کیڈرکے ۷ افسران کی گریڈ انیس میں ترقی کااعلامیہ جاری کردیاہے،چیئرمین لوکل کونسل بورڈشکیل احمدمیاں کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق جن ۷افسران کوگریڈانیس میں ترقی دی گئی ہے ان میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمودخان کے سپیشل سیکرٹری محمدخالق خان،سیکرٹری لوکل کونسل بورڈخضرحیات خان،ڈائریکٹرجنرل سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاورمیاں شفیق الرحمان،ایڈمنسٹریٹرٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن ٹاؤن ٹوقدیرنصیر،ریجنل میونسپل آفیسرڈی آئی خان احسان اللہ خان،ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورننس سکول اسداللہ،ٹی ایم اوسوات ارشدعلی زبیر،ٹی ایم اومردان سرفرازخان،ریجنل میونسپل آفیسربنوں ریجن عتیق الرحمان،ٹی ایم اوبفاء سجادحیدر،ڈپٹی سیکرٹری ریگولیشن لوکل کونسل بورڈزاہدقریشی،ڈائریکٹرلوکل گورننس سکول برکت درانی،ریجنل میونسپل آفیسرمردان ذیشان عارف،ڈپٹی سیکرٹری فنانس لوکل کونسل بورڈمیاں انیس الرحمان،ٹی ایم اوحویلیاں اعجاز رحیم،ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن لوکل کونسل بورڈ سمیع اللہ،ڈپٹی سیکرٹری مانیٹرنگ لوکل کونسل بورڈظاہر،ریجنل میونسپل آفیسرملاکنڈنثاراورٹی ایم او لاچی حامدمنصورشامل ہیں،واضح رہے کہ اس سے قبل درجنوں افسران کی گریڈسولہ سے سترہ اورگریڈسترہ سے اٹھارہ میں ترقی کااعلامیہ بھی جاری کیاجاچکاہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں
42235