Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے 35سکیموں کی منظوری دیدی

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ) صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا دسواں اجلاس ایڈیشنل چیف سیکرٹری پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ شکیل قادرخان کی زیر صدارت جمعرات کیروز منعقد وا جس میں 56033.481ملین روپے کی لاگت کے 35سکیموں کی منظوری دی گئیں۔ اجلاس میں پی ڈی ڈبلیو پی کے اراکین اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں صوبے کی ترقی کیلئے مختلف شعبوں بشمول توانائی وبرقیات، قانون وانصاف، بلدیات، آبپاشی،صحت، زراعت، سڑکوں، صنعت، ڈی ڈبلیو ایس ایس، شہری ترقی، کھیل و سیاحت، ابتدائی و ثانوی تعلیم کے36سکیموں پر تفصیلی غور و خوض کے بعد35سکیموں کومنظور جبکہ ایک سکیم کو غیر موزوں ڈیزائن کی بناء پر موٗخر کر کے اصلاح کیلئے متعلقہ محکمے کو بھیج دیا گیا۔ پی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں قانون و انصاف کے شعبے میں 7ضلعی جوڈیشل کمپلیکسز اور25تحصیل جوڈیشل کمپلیکسز کی تعمیر کی منظوریاں دی گئیں۔ اسی طرح شہری ترقی کے شعبے میں سب ڈویژن جنڈولہ ٹانک اور سب ڈویژن درزندہ ڈی آئی خان میں بس ٹرمینل /ٹیکسی سٹینڈ، پھلوں و سبزیو ں کی مارکیٹ اور فیملی پارک کی تعمیر، ضلع اورکزئی میں پھل و سبزی مارکیٹ، مویشی مارکیٹ اور ذبح خانوں کی تعمیر، پشاور اپ لفٹ پروگرام کے تحت رنگ روڈ پشاور میں پارک کے قیام، ضم شدہ شمالی اضلاع اور ضم شدہ جنوبی اضلاع کے بڑے ٹاوٗنز جنوبی اضلاع میں میونسپل سروسز/شہری سہولیات کی فراہمی کی منظوریاں دی گئیں۔ اسی طرح پانی کے شعبے میں ضم شدہ قبائلی اضلاع میں واٹر کورسز کی بہتری /لائننگکیلئے قومی پروگرام کی منظوری دی گئی۔جبکہ صحت کے شعبے میں SINORسوات کی اپگریڈیشن، پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں اضافی کاموں،مدین سوات میں جولائی اگست 2010میں سیلاب سے تباہ شدہ صحت سہولیات کی بحالی و دوبارہ تعمیر خیبر پختونخوا میں ہسپتالوں کے متعدی فاضل موادکو محفوظ طریقے سے تلف کرنے، صحت سہولیات کی فراہمی کو مربوط بنانے ایم این سی ایچ، ایل ایچ ڈبلیو، ای پی آئی اور نیوٹریشن پروگرام پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے، ارنم پی ای ٹی۔سی ٹی/ Cyclotromپراجیکٹ کی اپگریڈیشن، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چارسدہ میں ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی وارڈ کا قیام،IDRSکٹیگریAڈی ایچ کیو ہسپتال ملاکنڈ بٹ خیلہ میں کوویڈ19ریسپانسیو پراجیکٹ کے تحت کارڈیالوجی یونٹ اینڈ برن ٹراما یونٹ کا قیام، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ ملاکنڈ میں برن یونٹ اور کارڈیالوجی یونٹ کی تعمیر، سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال سیدو شریف سوات میں کارڈیالوجی اینڈ گائنی یونٹس کی تعمیر اور خیبر پختونخوامیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کے استحکام کی منظوریاں دی گئیں۔سڑکوں کے شعبے میں ضلع سوات میں سڑکوں کی تعمیر، سڑکوں کی بہتری کے صوبائی منصوبے کے تحت کارکردگی کی بنیاد پر دیکھ بھال کے ذریعے صوبائی ہائی ویز کی خصوصی مرمت اور دیکھ بال اور نئے پلوں کی بہتری، بحالی اور تعمیر کی منظوریاں دی گئیں۔ جبکہ صنعت کے شعبے میں منظور کردہ منصوبے میں مہمند ماربل سٹی کے متوازن انفراسٹرکچر کی تکمیل کیلئے تفصیلی ڈیزائننگ کی منظوری دی گئی۔ اسی طرح پی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں ڈی ڈبلیو ایس ایس کے شعبے میں ضم شدہ اضلاع میں میگاڈی ڈبلیو ایس ایس کے ڈیزائن اور فزیبلٹی سٹڈی کیلئے کنسلٹنسی اور ضلع بونیر کی مختلف یونین کونسلوں میں پانی کی فراہمی اور نکاسی کی سکیموں کی تعمیر۔ اسی طرح کھیل و سیاحت کے شعبے میں لکی مروت اور ٹانک کے اضلاع میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر، گراسی گراوٗنڈ سوات کی بحالی اور بہتری تہکال پشاور میں سپورٹس سٹیڈیم کی تعمیرکیلئے فزیبلٹی سٹڈی اور ضلع کرک میں سپورٹس کمپلیکس کے قیام کی منظوریاں دی گئیں۔جبکہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے شعبے میں جنوبی وزیرستان میں ہیڈ کوارٹر 09ڈویژن کو کیڈٹ کالج وانا کے قیام کیلئے گرانٹ ان ایڈ کی منظوری دی گئی۔ توانائی کے شعبے میں منظور کردہ منصوبوں میں مساجد و عبادت گاہوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے، ضلع جنوبی وزیرستان میں 132کے وی گرڈ سٹیشن میں سول ورکس کیساتھ اضافی 40MVaپاور ٹرانسفارمر کی تنصیب اور550GWhکے ڈیزائن کے توانائی کے سالانہ ہدف کیلئے ملاکنڈIIIمیں ترمیم کی سکیمیں شامل ہیں۔زراعت کے شعبے میں خیبر پختونخوا میں کیڑے مار ادویات اور کھادوں میں ملاوٹ کی روک تھام کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
41725