Chitral Times

Apr 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ہوٹل سانحہ میں جان بحق افراد کی تعداد پانچ ہوگئی،موسم کی خرابی کیوجہ سے ہیلی کاپٹرواپس آگئی

شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال میں ایک مقامی ہوٹل میں بالکونی کی سیفٹی وال کے گرنے سے پانچ افراد جان بحق اور گیارہ زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پنجاب کے ضلع قصور سے تعلق رکھنے والے چار خاندانوں کے بیس افراد سیر وسیاحت کے لئے گزشتہ رات چترال پہنچ گئے تھے اور جمعرات کے دن 11بجے کے قریب ہوٹل کی تیسری منزل پر واقع بالکونی میں اکھٹا ہوکر تصویر کشی میں مصروف تھے کہ بالکونی کی سیفٹی وال وزن برداشت نہ کرسکنے کی وجہ سے ٹوٹ گئی جس کے نتیجے میں بالکونی میں کھڑے ہوئے سولہ افراد نیچے گرگئے۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو1122اور چترال پولیس کے اہلکار و الخدمت فاونڈیشن کے رضا کار موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کیا جہاں پانچ افراد زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔ جان بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اعجاز(50) اور رشیدہ (عمر 23سال)، فاخرہ(32)،، رتبہ(13) اور عمران زیب(50) شامل ہیں جن کی لاشوں کو ایمبولنس کے ذریعے قصوربھیجوادئیے گئے جبکہ زخمیوں کو پاک آرمی کی ہیلی کاپٹر میں راولپنڈی روانہ کئے گئے تھے لیکن لواری میں موسم کی خرابی کی وجہ سے ہیلی کاپٹر واپس آگئی اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں داخل کرائے گئے ہیں۔ حادثے کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور بڑی تعداد میں لوگ ہسپتال پہنچ گئے جہاں انہوں نے زخمیوں کو خون کے عطیات دے دئیے۔

chitral hotel balconi collapsed
chitral hotel balconi collapsed tourist injured
died persons list in hotel incident in chitral
hotel terichmir view chitral

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
38920