Chitral Times

Apr 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اللہ کی قربت کا حصول،نہج البلاغہ کی روشنی میں….محمدآمین

شیئر کریں:

نہج البلاغہ آمیرو المومنین علی ابن ابی طالبؑ کے خطبات،خطوط اور نصیحتون پر مشتمل شہرہ افاق کتاب ہے جس سے دسویں عیسوی میں سید رضٰیؒ نے مرتب کیا تھا۔ سید رضی علم و فضلیت میں یگانہ روزگا ہونے کے ساتھ ایک بہتریں انشا پرداز اور بلند پایہ سخن طراز بھی تھا اس نے بڑی محنت اور لگن کے ساتھ آمیروالمومنین کے خطبات،نصیحتوں اور خطوط کو ایک جگہ جمع کرکے اس سے نہج البلاغہ کا نام دیا۔ ابھی تک اس اہم کتاب کے دنیا کے کئی اہم زبانوں میں ترجمہ کی گئی ہے اور دنیااسلام کے علاوہ دوسرے مذاہب کے لوگ کے لئے بھی بڑی دلچسپی کا موجب بنی ہے۔اس کے سارے اجزادل ہلانے والے اور سابق اموز ہے جن میں تخلیق کائینات اور وحدت الہی سے لیکر سیاست و اخلاقیات وغیرہ کے اہم رموز پوشیدہ ہیں
نہج الابلاغہ کے خطبہ نمبر ۸۰۱میں آمیرولمونین نے اللہ تبارک و تعالی کے ہاں وسیلہ تلاش کرنے کے حوالے سے فرماتا ہے کہ
تمام حمد اس اللہ کے لئے ہیں جو حمد کا پیوند نعمتوں سے اور نعمعتوں کا سلسلہ شکر سے ملانے والا ہے ہم اس کی نعمتوں پر اسی طرح حمدکرتے ہیں جس طرح ان کی ازمائشوں پر ثناو شکر بجا لاتے ہیں


اللہ کی طرف وسیلہ ڈھونڈنے والوں کے لئے بہتریں وسیلہ اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاناہے اور اس کی راہ میں جہاد کرنا کہ وہ اسلام کی سر بلند چوٹی ہے اور کلمہ توحید کی وہ فطرت ہے اور نماز کی پابندی کہ وہ عین دین ہے اور ذکواۃ ادا کر نا کہ وہ فرض واجب ہے اور ماہ رمضان کے روزے رکھنا کہ وہ عذاب سے نجات ہے اور خانہ کعبہ کا حج و عمرہ بجا لانا تا کہ وہ فقر کو دور کرتے اور گناہوں کو دھو تے ہیں اور عزیزوں سے حسن سلوک کرنا کہ وہ ما ل کی فروانی اور عمر کی درازی کاسبب ہے اور مخفی طور پر خیرات کرنا کہ گناہوں کا کفارہ ہے اور کھلم کھلا خیرات کرنا کہ وہ بری موت سے بچاتا ہے،اور لوگوں پر احسانات کرنا کہ وہ ذلت و رسوائی کے موقع سے بچاتا ہے،


اللہ کے ذکر میں بڑھے چلو۔اس لئے کہ وہ بہتریں ذکر ہے اور اس چیز کے خواہش مند بنو کہ جس کا اللہ نے پرہیز گاروں سے وعدہ فرمایا ہے کیونکہ اس کا وعدہ سب وعدوں سے سچا ہے۔نبیﷺ کی سیرت کی پیروی کرو کہ وہ بہتریں سیرت ہے اور ان کی سیرت پر چلو کہ وہ سب طریقوں سے بڑھ کر ہدایت کرنے والی ہے اور قران کا علم حاصل کرو ،کیونکہ وہ بہتریں کلام ہے اور اس میں غور و فکر کرو کہ یہ دلون کی بہار ہے اور اس کے غور سے شفا حاصل کرو کہ سینون (کے اندر چھپی بیماریوں کے لئے) شفا ہے اور اس کی خوبی کے ساتھ تلاوت کرو کہ اس کے واقعات سب واقعات سے زیادہ فائدہ رساں ہے اور عالم جو اپنے علم کے مطابق عمل نہیں کرتا اس سرگرداں جاہل کے مانند ہے جو جہالت کے سر مستیون سے ہوش میں نہیں اتا۔بلکہ اس پر اللہ کی حجت زیادہ ہے اور حسرت و افسوس اس کے لئے لازم و ضروری ہے اور اللہ کے نزدیک وہ زیادہ قابل ملامت ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, مضامینTagged
35431